صدر زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور میں صدر زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

لاہور میں صدر زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (14 نومبر 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلام آباد منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانے پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ ترکیہ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP31) میں شرکت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

صدر زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کہاں ہوئی؟
جواب: ملاقات لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

سوال 2: صدر اور وزیراعظم کے درمیان کن امور پر بات چیت ہوئی؟
جواب: ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال، اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوال 3: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کو کس بارے میں بریفنگ دی؟
جواب: وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے دورۂ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP31) میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سوال 4: ملاقات میں کون سی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟
جواب: ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ اور حمزہ شہباز شریک تھے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:13 AM
طلوع آفتاب06:39 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:45 PM
مغرب05:05 PM
عشاء06:31 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6