معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، وزیراعظم شہباز شریف کا قوم کے نام خصوصی پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے افواجِ پاکستان، شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دے کر اپنی دفاعی طاقت دنیا پر ثابت کی۔
موسم اسکولوں میں گرما کی چھٹیاں : حکومت نے تاحال حتمی فیصلہ نہ کیا، چھٹیوں میں 15 سے 20 دن تک کمی کی تجویز

پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2026 سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق چھٹیوں میں ممکنہ کمی سمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور آئندہ چند روز میں اعلان متوقع ہے۔
امریکا اور ایران مذاکرات دوبارہ اسلام آباد میں؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی کشیدگی، بحری سیکیورٹی اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔
روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کردیا؟ امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس بحیرہ قزوین کے ذریعے ایران کو ڈرونز کے پرزے، سامان اور لاکھوں ٹن گندم منتقل کر رہا ہے۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول 14 روپے اور ڈیزل 15 روپے مہنگا

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا۔ پیٹرول 14 روپے 92 پیسے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کیلئے کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، 36 ہزار غیر قانونی پلاٹ فائلوں کا انکشاف

اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (آئی سی ایچ ایس) اسکینڈل میں نیب تحقیقات کے دوران 36 ہزار غیر قانونی پلاٹ فائلوں، جعلی الاٹمنٹس اور 16 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے پروگرام کے تحت بیشتر اہم اہداف کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، جبکہ بنیادی بجٹ خسارہ، صوبائی ٹیکس وصولیاں اور حکومتی ضمانتوں سے متعلق شرائط بھی پوری کر دی
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس سہولت اسلام آباد: لرنر پرمٹ اب ناکوں پر: مئی 2026 اپ ڈیٹ

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے “ڈرائیونگ لائسنس سہولت اسلام آباد” مہم کے تحت شہر کے مختلف ناکوں پر فوری لرنر پرمٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان، پاکستان نے معرکہ حق میں صرف 10 فیصد طاقت دکھائی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی اصل طاقت کا صرف ایک حصہ دکھایا، دشمن نے دوبارہ آزمایا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارتی بیانیے، دہشت گردی کے الزامات اور افغان سرزمین کے استعمال پر بھی سخت مؤقف اپنایا۔
فیصل آباد ادویات قیمت اضافہ: آنکھوں، شوگر اور بلڈ پریشر ادویات مہنگی، مریض پریشان

فیصل آباد میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شوگر، بلڈ پریشر اور آنکھوں کی دوائیں مہنگی، مریض شدید متاثر۔