پاکستان کا ایران سے متعلق امریکا کو انٹیلیجنس معلومات دینے کے دعوے مسترد ،مذاکراتی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش قرار

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی ایران سے متعلق امریکا کو انٹیلیجنس معلومات دینے کے دعوؤں پر وضاحت

پاکستان نے ایران سے متعلق امریکا کو انٹیلیجنس معلومات فراہم کرنے کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کسی قسم کی انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں بڑی انتظامی اصلاحات کی تیاری، منتخب علاقائی حکومت اور 27 رکنی اسمبلی کی تجویز

اسلام آباد میں منتخب علاقائی حکومت اور اسمارٹ سٹی منصوبے سے متعلق مجوزہ اصلاحات

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی حکمرانی کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت منتخب علاقائی حکومت، 27 رکنی اسمبلی، اختیارات کی منتقلی اور جدید اسمارٹ سٹی ماڈل متعارف کرانے کی تجاویز شامل ہیں

امریکا کی 250ویں سالگرہ: ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں مؤثر کردار ادا کیا، امن کا داعی قرار ،شہباز شریف

امریکا کی 250ویں سالگرہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد میں امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیا۔ انہوں نے پاک امریکا تعلقات، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی، ایران امریکا سفارتی رابطوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

امریکا اور اسرائیل اپنے مقاصد میں ناکام رہے، اب ہائبرڈ جنگ کے ذریعے انتشار پھیلایا جا رہا ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اہم پیغام جاری

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے مطابق اب دشمن ہائبرڈ جنگ کے ذریعے ایرانی عوام میں خوف، مایوسی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مہاجرین کی نشستوں کا ریفرنس: آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اہم آئینی سماعت کل

مہاجرین کی نشستوں کا ریفرنس آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

آزاد کشمیر حکومت نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق آئینی و قانونی امور پر رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ کل اس اہم معاملے کی سماعت کرے گا۔