بنگلہ دیش کا بڑا اسٹریٹجک فیصلہ، چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منسوخ، دفاعی صنعتی پارک قائم کرنے کا اعلان

چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منسوخی اور دفاعی صنعتی پارک کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بنگلہ دیش کا بڑا اسٹریٹجک فیصلہ، چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منسوخ، دفاعی صنعتی پارک قائم کرنے کا اعلان،فیصلہ ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں منعقدہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے بھارت کے لیے چٹاگانگ میں مجوزہ انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس مقام پر دفاعی صنعتی پارک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ بدلتی ہوئی عالمی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی خود کفالت کے تقاضوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی (بی ای زیڈ اے) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ فیصلہ ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں منعقدہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی پر پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ امکان
بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے آپشنز زیر غور

انہوں نے وضاحت کی کہ چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون کے لیے زمین کا ایک بڑا رقبہ مختص کیا گیا تھا، تاہم چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون کی منسوخی کے بعد یہ زمین اب دفاعی صنعتی پارک کے قیام کے لیے استعمال کی جائے گی۔

چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ حالیہ عالمی تنازعات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صرف جدید لڑاکا طیارے یا بڑے ہتھیار ہی جنگی صلاحیت کا معیار نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات بنیادی دفاعی آلات اور لاجسٹک سہولیات کی کمی بھی سنگین بحرانوں کا سبب بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے صلاحیت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی صنعتی پارک کے قیام سے بنگلہ دیش نہ صرف اپنی دفاعی ضروریات بہتر طور پر پوری کر سکے گا بلکہ مقامی صنعت، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بھی فروغ ملے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک اہم اسٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس فیصلے کے بنگلہ دیش اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی صنعتی پارک کے منصوبے کی تفصیلات، سرمایہ کاری کے حجم اور شراکت داری کے امکانات سے متعلق مزید معلومات آئندہ دنوں میں سامنے لائی جائیں گی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]