
سعودی قیادت میں عرب اتحاد کا یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ، اماراتی جہازوں سے اتارے جانے والے ہتھیار نشانہ بن گئے
عرب اتحاد نے یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ کر کے اماراتی جہازوں سے اتارے جانے والے ہتھیار اور جنگی گاڑیاں نشانہ بنا دیں۔

عرب اتحاد نے یمن کی مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ کر کے اماراتی جہازوں سے اتارے جانے والے ہتھیار اور جنگی گاڑیاں نشانہ بنا دیں۔

بیونسے نے ایک ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا، فوربز نے تصدیق کر دی۔

حماس نے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کر دی، اسرائیلی حملوں میں متعدد اعلیٰ عسکری کمانڈرز بھی شہید۔

موٹاپے سے نجات اب ایک گولی کے ذریعے ممکن؛ امریکا میں نئی دوا کی منظوری نے فوڈ کمپنیوں کے اربوں ڈالر ڈبو دیے۔

کابل کے علاقے بوٹخاک میں ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔

ڈھاکا پولیس کے مطابق انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کے دو مرکزی ملزمان بھارت فرار ہو کر ریاست میگھالیہ میں پناہ لے چکے ہیں، جبکہ کیس میں 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

2026 کا شاندار آغاز! دبئی حکومت نے برج خلیفہ سمیت 40 مقامات پر آتش بازی کا اعلان کر دیا۔

یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی تیز رفتار عسکری توسیع کے بعد خدشات بڑھ گئے ہیں کہ ملک عملی طور پر تقسیم کے دہانے پر پہنچ رہا ہے، جس پر یمنی حکومت، سعودی عرب اور اقوام متحدہ نے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

چین نے اپنے جدید لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے ایک اور گروپ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ یہ لانچ جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان کے کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے کی گئی، جہاں راکٹ نے نچلے مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 17ویں گروپ کو مقررہ مدار میں کامیابی سے پہنچا دیا، جو چین کے خلائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی انسانی محنت کا متبادل نہیں؛ رپورٹ کے مطابق 2030 تک خلیجی ممالک میں افرادی قوت میں 12 فیصد تک اضافہ ہوگا۔