
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا، جہاں ایک ہی چھت تلے متعدد سرکاری سہولیات فراہم ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا، جہاں ایک ہی چھت تلے متعدد سرکاری سہولیات فراہم ہوں گی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے جرح کا حق بھی ختم کر دیا۔

اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی سرکاری ڈیڈ لائن آج رات ختم ہو جائے گی، جس کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ ایم ٹیگ سینٹرز پر شہریوں کا رش، ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ جاری کر دیے گئے۔

صدرِ مملکت کا اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری، میٹروپولیٹن کارپوریشن ختم اسلام آباد میں بلدیاتی نظام سے متعلق ایک بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے وفاقی دارالحکومت کے سیاسی اور انتظامی منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ایک جانب جہاں اسلام آباد کے بلدیاتی

وفاقی حکومت نے نیپرا کی جانب سے 2026 کے لیے فی یونٹ 62 پیسے کمی کی منظوری کے باوجود بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق سال 2026 کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رہے گا۔

وفاقی آئینی عدالت نئی عمارت میں منتقل ہو گئی، چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ افتتاح کیا۔ تین بینچز نے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا، سپر ٹیکس کیس کی سماعت شروع۔

متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کی حاضری سے استثنا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی، ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

9 مئی ویڈیوز تصدیق کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی ویڈیوز میں موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں دولہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ تین گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ملتان سلطانز آکشن کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اوپن بڈنگ کے ذریعے فرنچائز فروخت کرے گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد قیمت میں اضافے کی توقع ہے۔