Category: اسلام آباد

اسلام آباد میں شیشہ کیفے پر تاحکم ثانی پابندی

اسلام آباد میں شیشہ کیفے پر تاحکم ثانی پابندی، خلاف ورزی پر مقدمہ اور کیفے سیل ہوگا

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلا تفریق کارروائی اور روزانہ انسپکشن کی ہدایت کردی

پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا نوٹس

پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی، وزیر صحت کا نوٹس

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی فیس وصول کرنے کا نوٹس لے لیا، حکام سے مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم سے بات کرکے یہ رقم بھی حکومت سے دلوائی جائے گی۔

اقوام متحدہ کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کی سفیر اولارا اوتونو سے ملاقات

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو سے ملاقات میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے، کثیرالجہتی تعاون اور اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی محفل

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی و پروقار محفل کا انعقاد

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روحانی اور پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، یونین عہدیداران، صحافی برادری اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ تقریب میں ختم قرآن، نعت خوانی، سیرت النبی ﷺ اور تعلیمات نبوی پر خطابات ہوئے جبکہ ملک و قوم، امت مسلمہ اور صحافی برادری کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی تقریب

ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ دفاعی و تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

پمز آتشزدگی واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس

پمز آتشزدگی: 8 افسران معطل، فوجداری کارروائی کا حکم

پمز آتشزدگی کے واقعے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کی روشنی میں 8 افراد کو فوری معطل کرکے محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا گیا، جبکہ نیونیٹل وارڈ میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات بھی سامنے آگئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخوش آمدید پریمیم میٹ اینڈ گریٹ سروس کا آغاز

اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوش آمدید پریمیم میٹ اینڈ گریٹ سروس کا آغاز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے پریمیم ’خوش آمدید‘ میٹ اینڈ گریٹ/کونسئیرج سروس شروع کردی گئی، جس میں بین الاقوامی آمد و روانگی کے لیے مخصوص کوریڈورز اور انتظار گاہیں شامل ہیں۔

احسن اقبال نوجوانوں سے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے

احسن اقبال: نوجوان غلط معلومات کا مقابلہ کریں، مثبت تبدیلی لائیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات کا مقابلہ کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

مشعال ملک پمز ہسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے

مشعال ملک کو پمز ہسپتال میں داخلے سے روک دیا گیا

مشعال ملک اپنی بیٹی کے ہمراہ پمز ہسپتال پہنچیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے احتجاج کیا اور سانحہ پمز پر حکومت سے جواب دہی کا مطالبہ کیا۔

عاصم منیر سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے خلاف نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر: سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوان مثبت کردار ادا کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف مثبت اور بامعنی کردار ضروری ہے۔

پمز ہسپتال میں آتشزدگی

پمز ہسپتال میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، والدین غم سے نڈھال

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد والدین اور لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور اپنے بچوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پمز انتظامیہ اور عینی شاہدین کے بیانات میں نرسری کے دروازے اور عملے کی موجودگی سے متعلق اختلاف سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

سرحد یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اسفندیار ولی کی ہوائی فائرنگ

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں طلبہ پر فائرنگ، فوجی افسر کے خلاف کارروائی شروع

اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اسفندیار ولی کی جانب سے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طلبہ اور یونیورسٹی کی ایک خاتون فیکلٹی ممبر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فوجی افسر موقع پر پہنچے۔ واقعے کے بعد پاک فوج نے افسر کے خلاف باقاعدہ انکوائری اور محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔

ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ قتل کیس میں والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار

ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کا معمہ حل، والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کے مطابق عائشہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور واقعے میں اس کے قریبی رشتہ دار بھی ملوث ہیں۔

راولپنڈی میں فوج کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری

راولپنڈی میں فوج کی تین کمپنیاں 6 ماہ کیلئے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں پاکستان آرمی کی تین کمپنیوں کو چھ ماہ کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کے مطابق فوجی دستے حساس سکیورٹی ڈیوٹیز انجام دیں گے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

سی ڈی اے کمرشل بلڈنگ پلانز کی منظوری ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی اجلاس

سی ڈی اے کی ڈی وی سی کے چار اجلاسوں میں کمرشل بلڈنگ پلانز کا جائزہ،40کیسز میں سے 23 کیسز کی منظوری

سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے گزشتہ چار اجلاسوں میں 40 کمرشل بلڈنگ پلانز کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 23 کیسز منظور کرلیے گئے جبکہ 8 کیسز ضروری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر واپس لے لیے گئے۔

سرکاری افسران قبل ازوقت ریٹائرمنٹ میں اضافہ

سرکاری افسران کے قبل ازوقت ریٹائر منٹ لینے کے رجحان میں اضافہ

سرکاری افسران کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا رجحان بڑھنے لگا، رواں سال صرف 5 ماہ میں 4 سینئر سرکاری افسران قبل ازوقت ریٹائر ہوگئے جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران 9 افسران نے مدت ملازمت مکمل ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ لی۔

اسحاق ڈار برطانیہ دورہ برطانوی حکام سے ملاقات

اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ برطانوی وزیر خارجہ، وزیر مملکت، دیگر اعلیٰ حکام، ارکان پارلیمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

671 غیر ملکی فارن بلیک لسٹ، اسلام آباد کال سینٹرز سے گرفتار غیر ملکی

اسلام آباد کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکی فارن بلیک لسٹ ہوں گے

اسلام آباد میں کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان دوبارہ پاکستان نہیں آسکیں گے جبکہ ان کے مقامی روابط کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

عمران خان اڈیالا جیل واپس منتقلی

عمران خان اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے بعد پمز اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا، جیل ذرائع کے مطابق انہیں سخت سکیورٹی میں لایا گیا اور سیل میں منتقل کردیا گیا۔

یوم آزادی پریڈ میں آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کی شاہی بگھی میں سواری

شہباز شریف کا آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کی بگھی سواری پر نوٹس، برہمی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کی اسلام آباد پریڈ میں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی شاہی بگھی میں سواری کا نوٹس لے لیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے دونوں افسران کے طرز عمل پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں سادگی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی

پاکستان شام تعلقات، وزیراعظم شہباز شریف کی شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کا شامی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اہم مؤقف

وزیراعظم شہباز شریف نے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات میں شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ صدر احمد الشرع کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:50 AM
طلوع آفتاب06:13 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:06 PM
مغرب05:34 PM
عشاء06:57 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6