پاکستان

انسداد اسمگلنگ آپریشن میں اے این ایف کی کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی منشیات

اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 330 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار

انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران اے این ایف نے ملک بھر میں 8 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 330 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی جبکہ خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں وزارت داخلہ اور دیگر وفاقی اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں وفاقی وزارتوں میں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، وزارت داخلہ سب سے زیادہ اعتراضات کی زد میں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 399 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں وزارت داخلہ سمیت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں، اسلحہ لائسنس فیس خزانے میں جمع نہ کرانے، این او سی فیس کی عدم وصولی، یونیسف گرانٹ کے ریکارڈ میں خامیوں اور دیگر قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

کراچی رینجرز شہداء کی نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت

کراچی رینجرز شہداء کی نماز جنازہ ادا، دہشتگرد حملے میں جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت

کراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ایران کا امکان

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ، وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ایران کا امکان

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایران جا سکتے ہیں۔ مجوزہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہوں گے۔

کراچی رینجرز کیمپ حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 3 حملہ آور ہلاک

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ سرکاری بیان کے مطابق جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے، ایک گرفتار ہوا جبکہ رینجرز کے تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔

وزیراعظم کا پاک نیول اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

وزیراعظم کا پاک نیول اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب: عالمی تجارت کیلئے سمندری گزرگاہوں پر آزادانہ نقل و حرکت ناگزیر

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے لیے اہم سمندری گزرگاہوں پر بلا رکاوٹ آزادانہ نقل و حرکت ناگزیر ہے۔ انہوں نے بحری سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ علاقائی صورتحال نے محفوظ سمندری راستوں کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور پاک فوج کے اہلکار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ گروہ کے 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ "فتنۃ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

9 اور 10 محرم اسپتال الرٹ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہائی الرٹ پر

یومِ عاشورہ کے موقع پر اسپتال ہائی الرٹ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ مکمل ڈیوٹی پر موجود

9 اور 10 محرم کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ایمرجنسی وارڈز اور ضروری طبی سہولیات مکمل فعال کر دی گئی ہیں۔

عاصم منیر صدام خلیفہ حفتر ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی

عاصم منیر سے لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل آباد منکی پاکس کیس، الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج مریض

فیصل آباد منکی پاکس کیس: پہلی جماعت کی طالبہ میں وائرس کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی

فیصل آباد منکی پاکس کیس میں ایک اور اضافہ سامنے آیا ہے جہاں پہلی جماعت کی ایک طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ الائیڈ ہسپتال ون میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 17 تک پہنچ گئی جبکہ محکمہ صحت نے نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:49 AM
ظہر12:04 PM
عصر03:37 PM
مغرب06:20 PM
عشاء07:44 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6