پاکستان

ایرانی وزیر خارجہعباس عراقچی کی بھارت میں پریس کانفرنس ایران امریکا مذاکرات پر

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، مشکلات کا شکار ہیں: عباس عراقچی کی بھارت میں پریس کانفرنس

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے، تاہم یہ عمل اس وقت مشکلات اور عدم اعتماد کا شکار ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 28ویں آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی

28ویں آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، بجٹ پیپلز پارٹی کے بغیر منظور نہیں ہو سکتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی اور جب تک کوئی باضابطہ معاملہ سامنے نہیں آتا وہ اس پر ردعمل نہیں دیں گے۔

پاکستان دفتر خارجہ بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت میں مذاکرات کی حمایت کرنے والی آوازوں کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ردعمل کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بامعنی مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔

قطر سے آنے والا ایل این جی جہاز کراچی کی پورٹ قاسم پر موجود

قطر سے ایل این جی جہاز کراچی پہنچ گیا، آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب

قطر سے ایل این جی لے کر آنے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز عبور کرکے کراچی پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے بعد اب تک امریکہ، متحدہ عرب امارات اور قطر سے تین ایل این جی جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکے ہیں۔

فتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تجربے کی تصویر

پاکستان نے فتح فور گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا

پاک فوج نے جدید مقامی کروز میزائل “فتح 4” کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس ہے اور دور تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خواجہ آصف کا افغانستان کو کھلی جنگ کا انتباہ

خواجہ آصف کا افغانستان کو انتباہ، بات نہ مانی تو کھلی جنگ ہوگی، کابل حکومت پاکستان کے خلاف ہندوتوا کی جنگ لڑ رہی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں افغانستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی گئی تو صورتحال کھلی جنگ تک جا سکتی ہے۔

نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبروں کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے سفارتی اور مذاکراتی عملے کی آمد و رفت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:49 AM
ظہر12:04 PM
عصر03:37 PM
مغرب06:20 PM
عشاء07:44 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6