پیٹرول کی قیمت میں کمی – یکم جنوری 2026 سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان میں یکم جنوری 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا بڑا امکان سامنے آگیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 10.60 روپے جبکہ ڈیزل 8.59 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔
پی آئی اے اپریل سے نئے مالک کے تحت چلنے کا امکان، نجکاری میں 135 ارب روپے کی بڑی بولی : مشیر برائے نجکاری محمد علی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم کی 135 ارب روپے کی بولی منظور ہونے کے بعد قومی ایئرلائن اپریل سے نئے مالک کے تحت چلنے کی توقع ہے، جبکہ معاہدے کے تحت نیا سرمایہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ ہو گئے، جہاں وہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025 کے ہائی لیول فورم میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم متعدد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں توانائی، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ ان کے ہمراہ اسحاق ڈار، اویس لغاری، عطا تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔
آئینی عدالت کا اہم فیصلہ : پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری

وفاقی آئینی عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کے دوران بینچ کی تشکیل اور اپیل کی نوعیت پر اہم سوالات اٹھائے۔ سماعت کے دوران وکیل سمیر کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ پہلے ہی اس معاملے پر ابتدائی فیصلہ دے چکا ہے، اس لیے موجودہ اپیل صرف لارجر بینچ ہی سن سکتا ہے۔
وزارتِ اطلاعات میں اہم تقرری: اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ مختلف اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ ان میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، جاپان میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس قونصلر، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی آئی ڈی کے اہم عہدے شامل ہیں۔
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے اجرا میں حائل رکاوٹ ختم، رپورٹ جلد جاری ہوگی

حکومت نے آئ ایم ایف قسط کے اجرا کے لیے تمام شرائط پوری کر لی ہیں اور گورننس رپورٹ 15 نومبر سے قبل جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے
گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر نیا بوجھ متوقع

گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، اوگرا میں سماعت 7 اور 11 نومبر کو ہوگی۔ عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑنے کا خدشہ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے، حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
ٹی ایل پی پر پابندی: وفاقی کابینہ کا فیصلہ، وزارت داخلہ کو کارروائی کی ہدایت

ٹی ایل پی پر پابندی: وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، وزارت داخلہ کو کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری۔
27 اکتوبر عام تعطیل حکومت نے فیصلہ سنا دیا

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 27 اکتوبر عام تعطیل نہیں ہوگی۔