بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 خوارج ہلاک، کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

بنوں اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن میں 24 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
آپریشن شعبان: پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی بڑی کامیابی، مزید 13 خوارج ہلاک

بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مزید 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں اب تک 39 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 5 جولائی سے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
خضدار حملہ: شفیق الرحمن مینگل کی رہائشگاہ پر خودکش حملہ، 14 افراد جاں بحق

خضدار میں قبائلی و سیاسی رہنما شفیق الرحمن مینگل کی رہائشگاہ پر خودکش اور مسلح دہشت گرد حملے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تمام 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
بلوچستان حملے: بھارت ملوث، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا دعویٰ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھارت ہے، جسے پاکستان کی خوشحالی قبول نہیں۔ گزشتہ چار روز میں دہشت گردی کے تین واقعات میں 54 دہشت گرد ہلاک جبکہ 42 افراد جان سے گئے۔
بلاول بھٹو: پاکستان کی تاریخی سفارتی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہو رہی

بلاول بھٹو نے کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیاں دشمن کو برداشت نہیں ہو رہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو بھی سراہا۔
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 3 حملہ آور ہلاک

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ سرکاری بیان کے مطابق جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے، ایک گرفتار ہوا جبکہ رینجرز کے تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔
راولاکوٹ: پولیس بکتر بند پر فائرنگ، مسلح جتھوں کے مبینہ حملے نے صورتحال سنگین بنا دی

راولاکوٹ میں فلیگ مارچ کے دوران پولیس بکتر بند پر فائرنگ کے واقعے نے امن و امان کی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاکستان کی سرحدی کارروائی، 26 خوارج ہلاک، 4 اہم ٹھکانے تباہ

پاکستان کی سرحدی کارروائی کے دوران 26 خوارج ہلاک اور تربیتی مراکز سمیت 4 اہم اہداف تباہ ہونے کا دعویٰ سامنے آیا، سیکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم جاری ہے۔
کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ، 14 افراد شہید، 3 ایف سی اہلکار بھی شامل، متعدد زخمی

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق شہداء میں ایف سی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم ، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔