ٹرمپ کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فائر بندی کا دعویٰ، اسرائیلی فوج نے بیروت کی جانب اپنی پیش قدمی روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کی نتیجہ خیز گفتگو ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوج بیروت کی جانب پیش قدمی سے رک گئی۔ ٹرمپ کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ بھی مثبت رابطے ہوئے ہیں
ٹرمپ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روک دیا، معاہدے کی راہ ہموار

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی: امریکا کی ایران کو سخت وارننگ، “پروجیکٹ فریڈم” کا اعلان

پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ پر حملوں کی صورت میں ایران کو امریکی فائر پاور کے استعمال کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا آپریشن “پروجیکٹ فریڈم” کے ذریعے بحری راستے کھلوانے کے لیے تیار ہے۔
چین کا بیان: ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران آبنائے ہرمز بند ہوئی تو بڑا ایجنڈا ہوگا

چین کے اقوام متحدہ میں مندوب فو کانگ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین کے دوران آبنائے ہرمز کی بندش ایک بڑا سفارتی معاملہ بن سکتی ہے، جبکہ امریکا اور چین تعلقات عالمی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو ارسال

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے ارسال کر دیں، جہاں پاکستان مرکزی ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
خلیج فارس کا مستقبل امریکا کے بغیر روشن ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر کا دوٹوک اعلان

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کے بغیر روشن ہوگا اور ایران اپنی جوہری و میزائل صلاحیتوں کا دفاع کرے گا۔
وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب: مشرق وسطیٰ جنگ سے پاکستان کی معیشت متاثر، تیل درآمدی بل میں بڑا اضافہ

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی دو سالہ معاشی کاوشیں مشرق وسطیٰ کی جنگ سے متاثر ہوئیں، جبکہ ایران اور امریکا کشیدگی کے باعث تیل کا درآمدی بل 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔
ایران نے ثالثوں کو بتایاکہ نظر ثانی شدہ تجاویز پر سپریم لیڈر سے مشاورت کیلئے چند دن درکار ہیں، امریکی میڈیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قومی سلامتی ٹیم نے ایران کی نئی تجاویز پر غور کیا جن میں آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ کے خاتمے کی پیشکش شامل ہے، جبکہ مارکو روبیو نے اسے بہتر قرار دیتے ہوئے جوہری پروگرام پر سخت شرائط کا عندیہ دیا۔
امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے ناخوش، جوہری پروگرام پر وضاحت نہ ہونے پر تحفظات

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں کیونکہ ان میں جوہری پروگرام پر واضح مؤقف شامل نہیں، جبکہ ایران نے پاکستان کے ذریعے تجاویز دیتے ہوئے آبنائے ہُرمز کھولنے کو امریکی ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کیا ہے۔
ماسکو وزیر خارجہ عباس عراقچی کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

عباس عراقچی نے روس میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں آبنائے ہرمز، امریکی ناکہ بندی اور خطے کی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی، جبکہ روس نے ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔