اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہ دیا، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں کردار قابلِ قدر قرار
اسلام آباد: برطانیہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں پاکستان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہے۔
ایوویٹ کوپر نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمتی پیش رفت میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں پاکستان کے کردار کو مثبت قرار دیا۔
اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر کا ٹیلیفونک رابطہ کے موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور پرامن ذرائع پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر کا ٹیلیفونک رابطہ کے دوران پاکستان اور برطانیہ نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، سفارتی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with UK Foreign Secretary H.E. Yvette Cooper @YvetteCooperMP.
Foreign Secretary Cooper reiterated UK’s appreciation for Pakistan’s sustained efforts for peace and stability in the region… pic.twitter.com/QTdeMBeD8a
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 27, 2026






