بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی، امتحانی پرچوں کے تنازع پر احتجاج رنگ لے آیا، وزیراعظم نریندر مودی نے منظور کر لیا
نئی دہلی: بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے بعد وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے وزیراعظم نریندر مودی نے منظور کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کو بھجوایا، جبکہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر بھی اپنے استعفے کا باضابطہ اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مودی نے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پرچوں کے لیک ہونے کے خلاف نئی دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ممبئی، پٹنہ، کیرالا، گوا اور دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے، جہاں ہزاروں طلبہ اور نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے۔
احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے متعدد مقامات پر سخت کارروائیاں کیں۔ کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے بیریکیڈز لگائے گئے، جبکہ متعدد طلبہ رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔ نئی دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین کو بھی پولیس نے روک کر منتشر کیا۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی طلبہ کے حق میں احتجاج کیا اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ امتحانی بحران نے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے، اس لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے۔
کانگریس کے مطابق احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کی کارروائی غیر ضروری اور قابلِ مذمت تھی، جبکہ حکومت پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث سے بھی گریز کر رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہونا مودی حکومت کے لیے ایک اہم سیاسی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ تعلیمی نظام میں شفافیت اور امتحانی عمل پر عوامی اعتماد کا مسئلہ اب قومی سطح کا بحران بن چکا ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے تاحال نئے وزیر تعلیم کے تقرر کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
— Dharmendra Pradhan (@dpradhanbjp) July 25, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ کیوں دیا؟
جواب: بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک اور ملک گیر طلبہ احتجاج کے بعد دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
سوال 2: کیا نریندر مودی نے استعفیٰ منظور کرلیا؟
جواب: جی ہاں، رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
سوال 3: بھارت میں احتجاج کیوں ہو رہے ہیں؟
جواب: امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک، تعلیمی نظام پر سوالات اور طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کے خلاف نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
سوال 4: راہول گاندھی نے کیا مؤقف اختیار کیا؟
جواب: راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امتحانی بحران اور طلبہ پر پولیس کریک ڈاؤن کی مذمت کی اور حکومت سے جواب طلب کیا۔
سوال 5: کن شہروں میں احتجاج پھیل گیا؟
جواب: احتجاج نئی دہلی سے شروع ہو کر ممبئی، پٹنہ، کیرالا، گوا اور دیگر شہروں تک پھیل گیا، جہاں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔






