
Samsung Galaxy S27 لیکس: 4 بڑی اپ گریڈز، S27 Pro اور 60W چارجنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں
Samsung Galaxy S27 سیریز کی نئی لیکس میں S27 Pro، بڑی بیٹری، تیز چارجنگ، LPDDR6 RAM، UFS 5.1 اور M16 OLED ڈسپلے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

Samsung Galaxy S27 سیریز کی نئی لیکس میں S27 Pro، بڑی بیٹری، تیز چارجنگ، LPDDR6 RAM، UFS 5.1 اور M16 OLED ڈسپلے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پاکستان سنگل ونڈو نے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ساتھ انضمام کردیا، جس کے بعد اہل صارفین سبسکرپشن، تجدید اور پروفائل اپ ڈیٹ کے لیے ریموٹ بائیومیٹرک تصدیق کرسکیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر نے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں سکیورٹی کو ارکان کا قانونی حق قرار دیتے ہوئے اسے واپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق اب زائرین 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاک فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرائے۔ 4 ڈرونز طورخم اور 4 کوہاٹ سرحدی علاقوں میں تباہ کیے گئے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وہ ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے۔ یہ سہ فریقی دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں کویت کے ولی عہد، آسٹریا کے چانسلر، صومالیہ اور کینیا کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے، صحت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس، دھرنے اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یہ پابندی 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی، تاہم شادی، نماز جنازہ اور مذہبی اجتماعات کو استثنا حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بوسنیائی رہنما نے پاکستان کے ثالثی کردار اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیے، پوزیشن ہولڈرز کے نام بھی سامنے آگئے۔

NCCIA نے اسلام آباد کے E-11 اور G-10 میں تین مبینہ غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مار کر 212 پاکستانی اور چینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فرار ہونے والوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہیں گی۔ ایم 2 پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر کے انہیں جی ٹی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

96 ویں سعودی قومی دن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر ایک نظر، جو سفارتی و ثقافتی روابط سے آگے بڑھ کر فوجی تربیت، دفاعی تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری تک وسعت اختیار کر چکے ہیں۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے اس تعلق کو مزید تقویت دی ہے۔

موٹروے پولیس نے 23 ستمبر کی شام سے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ N-5 کے مختلف حصوں کو بند رکھنے کی ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔

دبئی کی زعبیل گرینڈ مسجد میں شیخ احمد بن راشد آل مکتوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، شیخ محمد بن راشد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔ ترکی کی ملتی جلتی تصاویر اور ایک تبصرے نے مداحوں کے شکوک کو مزید بڑھا دیا، تاہم دونوں نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی اور فرانسیسی سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی سلامتی اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ فرانسیسی حکام نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 چراٹ میں اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2 پبی میں شروع ہو گئی۔ دو ہفتوں پر محیط ان مشقوں میں پاکستانی، روسی اور عمانی افواج کے دستے انسدادِ دہشتگردی کی تربیت میں حصہ لیں گے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1,800 روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے جبکہ چاندی 7 ہزار 107 روپے ہوگئی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیویارک میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے شدید خطرہ ہے اور سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے گرین کلائمیٹ اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز سے مالی معاونت تیز کرنے اور کاپ 31 ایکشن ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

بلوچستان کے تحصیل مند میں کسٹمز اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی، جس میں سپاہی محمد سراج زخمی ہوگیا۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق حملے سے قبل انفورسمنٹ کارروائیوں پر اہلکاروں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے محمد یاسر اور عبدالروف شہید ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلوچستان حکومت کے معاون بابر یوسفزئی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور برقع و نقاب پر پابندی کی قانون سازی کا اعلان کردیا۔