Category: پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

ریاض (رئیس الاخبار) — وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور، سرمایہ کاری، توانائی منصوبوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات پاک-سعودی تعلقات کے نئے دور کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

فیلڈ مارشلعاصم منیر کا اردن کا دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن کا دورہ ، شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

اسلام آباد (رئیس الاخبار) — آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اردن کے سرکاری دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ میں دفاعی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، پاک بنگلادیش دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان عسکری تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورۂ ڈھاکہ میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دفاعی، سیکیورٹی اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کا عزم ظاہر کیا۔

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش پاک فوج کی بڑی کارروائی

فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ گروہ سے منسلک تھے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

خیبرپختونخوا: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے مؤثر طور پر نشانہ بنائے گئے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:01 AM
طلوع آفتاب06:25 AM
ظہر11:51 AM
عصر02:55 PM
مغرب05:18 PM
عشاء06:42 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6