
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 761 پوائنٹس بڑھ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں نیا جوش پیدا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 761 پوائنٹس بڑھ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں نیا جوش پیدا ہو گیا۔

رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں ٹماٹر، پیاز، لہسن، چینی اور دالوں سمیت 12 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھ کر 4.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 4,200 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 183,600 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے مذاکرات پر محتاط رویہ اور اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش دھماکے نے سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ پیدا کی، جس سے حصص کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

ایران امریکا مذاکرات سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، برطانوی اور امریکی خام تیل تین فیصد سے زائد گر گئے۔

لیسکو نے نیپرا کی منظوری کے بعد نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ کر دیا، جس کے تحت اب ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس پر 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کریڈٹ دیا جائے گا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 87 ہزار 734 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ جاری، آج فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے نئے سرکاری ریٹس جاری کر دیے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا بڑھ کر 5 لاکھ 14 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام اچانک اوپر چلے گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر 615 پوائنٹس بڑھا تاہم بعد ازاں 1382 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 792 پوائنٹس پر آ گیا۔