Category: تازه ترین

ٹرمپ کا دعویٰ شہباز شریف کا فون, کہا کہ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک–بھارت جنگ رکی

350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی،ٹرمپ کا دعویٰ شہباز شریف کا فون کہا کہ لاکھوں جانیں بچائیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خدشات ان کی جانب سے دونوں ممالک پر ’’350 فیصد ٹیرف‘‘ عائد کرنے کی دھمکی کے بعد ختم ہوئے۔ ٹرمپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے کہا کہ ’’آپ نے لاکھوں جانیں بچائیں‘‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ جنگ کے دہانے پر تھے، تاہم ٹیرف کی دھمکی کے بعد دونوں ملک پیچھے ہٹ گئے۔ بھارت نے پہلے بھی ٹرمپ کے دعووں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کشیدگی کا خاتمہ علاقائی و سفارتی عوامل کی وجہ سے ہوا تھا۔

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، اجتماعی استعفوں کی تجویز مسترد

سپریم کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بلائے گئے اہم فل کورٹ اجلاس میں ججوں نے ترمیم کے عدلیہ کے اختیارات پر اثرات، ادارہ جاتی ردِعمل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس کے دوران ایک جج کی جانب سے ترمیم کے خلاف اجتماعی استعفوں کی تجویز بھی پیش کی گئی، مگر اس پر کسی نے اتفاق نہیں کیا۔ اجلاس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی یا آئینی ترمیم سے روک سکتی ہے؟ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا کہ عدالتی نظرثانی کا اختیار قانون بننے کے بعد استعمال ہوتا ہے، پہلے نہیں۔ اجلاس میں سینئر ججز نے حالات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ کو ایک مضبوط ادارہ جاتی ردعمل دینا چاہیے، تاہم کوئی مشترکہ فیصلہ سامنے نہ آسکا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کی گئی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے اور اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا۔ کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ

نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ رواداری اور امن کی عملی مثال ہے:وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب

وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں رواداری اور برداشت کے عالمی دن کی تقریب سے اہم خطاب کر رہے ہیں جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور قائد اعظم کے نظریے کا حوالہ دیا۔

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائی

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائی: 13 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 ہزار کلو آئس برآمد

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 13 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامین (آئس) برآمد کر لی۔ کارروائی پی این تبوک نے کمبائنڈ میری ٹائم فورس اور کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے انجام دی۔ گزشتہ دو ماہ میں یہ نیوی کی تیسری بڑی کامیاب کارروائی ہے، جو غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف سخت عزم کا ثبوت ہے۔ نیوی نے کہا کہ وہ قومی بحری مفادات اور عالمی سمندری سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دونوں ممالک کے سفارتی نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے جذبے، مہارت اور کھیل کے دوران لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں ٹیموں کی پاکستان آمد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور اسپورٹس سفارت کاری کے فروغ میں اہم قدم ہے۔

خیبر پختونخوا میں تین روزہ تعطیلات کے بعد بند اسکول کا منظر

خیبر پختونخوا میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان، اسکول مکمل طور پر بند

ضمنی انتخاب NA-18 کے باعث خیبر پختونخوا میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 22 سے 24 نومبر تک تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کا فیصلہ انتخاب کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے دیگر مقدمات میں ضمانتوں کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔ 9 مئی کے واقعات میں ملک بھر میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا جبکہ سینکڑوں گرفتاریاں ہوئیں۔

ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور نئی شالیمار ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کی نئی شکل و صورت کے افتتاح پر انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر کراچی سرکلر ریلوے کو جدید تقاضوں کے مطابق بحال کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹرینیں، آؤٹ سورسنگ ماڈل اور اسٹیشن اپ گریڈیشن ریلوے کی بحالی کا اہم حصہ ہیں۔

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو میں

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ایس سی او کے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے جہاں روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سکیورٹی روابط پر اہم گفتگو متوقع ہے۔

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں

تین ملکی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی راولپنڈی میں شاندار رونمائی کر دی گئی، جہاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔ پاکستانی کپتان سلمان آغا کے مطابق ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے جبکہ سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ مختلف ہے اور ان کی ٹیم نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن, 4 دہشتگرد زخمی حالت میں فرار

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ، بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں 4 کا تعلق افغانستان سے تھا۔ عالم محسود 2008 کے نواز کوٹ پوسٹ حملے، بنوں جیل حملے اور مختلف آرمی پوسٹس پر حملوں میں ملوث تھا۔

پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح

پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح ، سیمی فائنل میں دھواں دار انٹری

رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ایک اہم میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت اے صرف 136 رنز بنا سکا، جسے پاکستان نے پراعتماد انداز میں حاصل کر لیا۔ شاہد عزیز، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹرز نے ٹیم کو آسان فتح دلائی۔

شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ،پاکستانی دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی کھل کر تعریف

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ کیا اور پاک فوج کی فائر اینڈ منور ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انہیں پاکستانی دفاعی صنعت پر بریفنگ دی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ٹلہ فائرنگ رینج میں موجود تھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سےغیر رسمی گفتگو

جنگ مسلط کی گئی تو وہی جواب دیں گے جو مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سےغیر رسمی گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو جواب وہی ہوگا جو مئی میں دیا گیا تھا۔ ایوانِ صدر میں شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ کرنے والی قوموں کو کبھی شکست نہیں ہوتی اور پاکستان کی فتح اللہ کی مدد سے ممکن ہوئی۔

انٹرپول نے مونس الٰہی کی حوالگی کی درخواست مسترد کر دی

شواہد کی کمی کے باعث انٹرپول نے مونس الٰہی کی حوالگی کی حکومتی درخواست مسترد کردی

انٹرپول نے پاکستان کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی حوالگی کی درخواست شواہد کی کمی کے باعث مسترد کر دی۔ منی لانڈرنگ، قتل اور دیگر کیسز کے ثبوت ناکافی قرار دیے گئے جبکہ انٹرپول نے واضح کیا کہ مونس الٰہی کسی بھی نوٹس پر درج نہیں۔ مونس کے وکیل نے فیصلے کو سیاسی مقدمات کے بے نقاب ہونے کی بڑی مثال قرار دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی فورمز پر مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں غزہ صورتحال، خطے کی سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:57 AM
طلوع آفتاب06:20 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:59 PM
مغرب05:23 PM
عشاء06:47 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6