
پاکستان نے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل جیت لیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان نے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل جیت لیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

حکومت نے طویل المدتی معاشی ترقی کے لیے ’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف 12 اگست کو پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی ملک کو نشانہ بنانا نہیں۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 7 اگست کو ہونے والے معاہدے کے تحت ایک رکن ملک پر بیرونی مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کے مطابق معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنجاب سے اب تک ایک لاکھ 40 ہزار 468 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ پاکستان سے مجموعی واپسی کی تعداد 26 لاکھ 89 ہزار 295 ہوگئی۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا، جس میں تینوں برادر ممالک کے اتحاد اور حرمین شریفین سے عقیدت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیر کی دوپہر 12 بجے سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے نئی لوڈنگ بند رکھنے، ڈیزل کی قیمت، ٹول ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی سمیت سابقہ حکومتی معاہدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں تشویش اور ایران کی جانب سے بھی معاہدے پر تنقید سامنے آئی ہے۔

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 27 سالہ کیپٹن حمزہ شہید ہوگئے۔