
پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کا نیا پروگرام منظور
پاکستان اور آئی ایم ایف میں 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے، معیشت میں بہتری اور 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے، معیشت میں بہتری اور 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس۔

افغان طالبان کا اسپن بولدک حملہ ناکام، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 50 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی۔

کرم سیکٹر میں پاک-افغان سرحد پر ایک بار پھر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے طالبان پوسٹوں اور ایک ٹینک کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد طالبان ہلاک ہو کر پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ وزارتِ دفاع نے کشیدہ حالات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اب دہشت گردی کے خلاف ٹھوس فیصلوں کا وقت آ چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے۔ شرم الشیخ میں اجلاس کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششوں کو سراہا۔

فیسکو نے 53 ہزار زرعی صارفین کے لیے بلوں کی تاریخ میں 7 روز کی توسیع کا اعلان کر دیا، جس سے کسانوں کو مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں ججز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزارت اطلاعات آزاد کشمیر سے استعفیٰ دے دیا، میڈیا کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ مرمت کا کام 14 اکتوبر کو شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے جاری رہے گا۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متبادل راستے فعال کیے جا رہے ہیں تاکہ سروس کا تسلسل برقرار رہے۔

شرم الشیخ میں منعقدہ تاریخی غزہ امن معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، السیسی، اردوان، امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
اس معاہدے سے برسوں کی جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ “ہم نے جنگ نہیں، امن جیتا ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقیقی مستحق ہیں۔”

شہر قائد میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ متعدد مشتبہ افراد گرفتار، شناختی کاغذات کی تصدیق جاری۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ، 100 ٹن سامان میں راشن اور ضروری اشیاء شامل۔

شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک، عالمی رہنماؤں کے ہمراہ مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی بنیاد رکھنے کا عزم۔

ٹی ایل پی مارچ پولیس آپریشن کے دوران مریدکے میں جھڑپیں، ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی، متعدد گرفتاریاں، حالات قابو میں۔

سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، کہا پرچی سے نہیں محنت سے یہاں پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کو آگے بڑھانے کا عزم۔

مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، مرکز ہندوکش ریجن تھا۔

وزیراعظم شہباز اور نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات، پاک افغان سرحد پر کشیدگی، ملکی سیاست اور قومی استحکام پر مشاورت۔

پاک فوج کی بڑی کامیابی — کھرچر فورٹ میں فتنہ الخوارج کا مرکز مکمل طور پر تباہ، افغان فورسز کو پسپائی پر مجبور کر دیا گیا۔

درانی کیمپ 2 پر پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائی میں درجنوں طالبان و خارجی مارے گئے، دہشت گرد لانچ پیڈ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ پانچ گھنٹے طویل آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 7 بہادر اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے خودکش حملہ کر دیا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو مرکزی دروازے پر اڑا لیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔ شواہد کے مطابق دہشت گرد بھارتی اسلحے سے مسلح تھے، جس سے بیرونی مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دیوالی کے موقع پر سندھ حکومت کی عام تعطیل کا اعلان، ہندو برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، فورس کی استعداد کار بڑھانے اور جوانوں کو بیرونِ ملک تربیت دینے کا اعلان۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا، دہشتگردوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس آج پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی، اہم قومی اور دفاعی معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔