
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر غور، نفاذ سے پہلے مولانا فضل الرحمان کے ذریعے آخری کوشش
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ آئینی اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ آئینی اقدامات پر غور کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر وفاقی حکومت کی مشاورت جاری ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں سیاسی اور سکیورٹی صورت حال زیر بحث آئی، جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے لیے انتظامی تیاریوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 12 اضلاع میں پہلے مرحلے پر ایمرجنسی کی تجویز اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان پس پردہ رابطوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرکے دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا میں بچوں کی تعلیم اور مریضوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔

فاروق ایچ نائیک کے جوڈیشل کمیشن سے استعفے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کمیشن کا رکن بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

محمود خان اچکزئی عمران خان ملاقات کو مذاکرات کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان سے ملے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، گورنر راج کی بھی مخالفت کی

عمران خان کے کزن قاسم زمان کو راولپنڈی پولیس نے ایم پی او کی دفعہ 3 کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لے لیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذمت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لانگ مارچ میں شرکت کے باعث پشاور میں عدم موجودگی سے متعلق حکومتی امور متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

پی ٹی آئی احتجاجی کال پر عوامی شرکت محدود رہنے کی اطلاعات ہیں۔ حکومتی حلقوں کا الزام ہے کہ سوشل میڈیا پر 2022 اور 2024 کی پرانی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سخت ردعمل دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پنجاب کے علاقے اٹک سے آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے دو دور بے نتیجہ رہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر اختلافات کے باعث بات چیت آگے نہ بڑھ سکی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول فیز تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد کا نظام ناکام ہوچکا ہے تو اسے تھرپارکر والوں کے حوالے کیا جائے، کیونکہ تھر میں ترقی کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس سفر پر طنزیہ بیان دیا، جبکہ سہیل آفریدی نے شرکا سے خطاب میں اسے "ٹیسٹ میچ” قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مذاکرات کے آخری مرحلے میں اپنے طے شدہ وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی۔ ان کے مطابق کے پی حکومت پولیس ایکٹ 2026 پر نظرثانی، دہشتگرد گروہوں کی مذمت اور افغان پالیسی کی حمایت پر اتفاق کر چکی تھی، مگر آخری وقت میں انکار کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سات نکاتی ڈرافٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ان کے مطابق ریاست پر قابض لوگ ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف نے لکی مروت سے صوابی تک لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا اعلان کردیا، قافلہ آج گنڈی چوک سے روانہ ہوگا اور 8 اکتوبر کو خیرآباد پہنچے گا۔

اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، فریقین نے مختلف معاملات پر اپنے مؤقف پیش کیے اور کل دوپہر دوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیبرپختونخوا کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات متوقع ہے، جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے آئینی آپشنز بھی زیر غور ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس شروع ہوگیا، جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور گورنر راج سمیت آئینی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی ایوانِ صدر میں اہم اجلاس طلب کر لیا، جبکہ وزیراعظم کی صدر سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ اٹل ہے اور اگر حکومت اسے روکنا چاہتی ہے تو مطالبات تسلیم کرے اور بات چیت کے دروازے کھولے۔ یہ بات پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خیبرپختونخوا صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان، آئینی و قانونی امور اور ممکنہ اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی اہم فیصلے سے قبل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزیراعظم اس معاملے پر صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آرٹیکل 232 اور 234 کی روشنی میں مشاورت کی جائے گی

اپوزیشن رہنماؤں کی سینیٹ چیئرمین نیئر بخاری سے ملاقات ہوئی، جس میں انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ وہ اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو سے بات کریں گے