Category: بریکنگ نیوز

بابر اعظم OGDCL کے گیسٹ پلیئر کی حیثیت سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

بابر اعظم کی 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے گیسٹ پلیئر بن گئے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں OGDCL کے گیسٹ پلیئر کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔

پیٹرول کی بچت کیلئے پاکستان میں تین روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور

پیٹرول کی بچت کیلئے 3 روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، حکومت نے مختلف آپشنز طلب کر لیے

امریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک میں تین روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

PTA نے ONIC کی نئی SIM اور eSIM ایکٹیویشن روک دی

پی ٹی اے کا ONIC کے خلاف بڑا حکم، نئی سیلز اور سیم ایکٹیویشن روکنے کی ہدایت

پی ٹی اے نے Ufone کی آپریٹر کمپنی PTML کو ONIC کی نئی سیلز، SIM اور eSIM اجرا و ایکٹیویشن، نئی سبسکرپشنز اور مارکیٹنگ روکنے کا حکم دے دیا۔ موجودہ صارفین کو منتقلی کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

ایران جنگ میں امریکی فوجی اور جنگی طیارے

ایران جنگ میں امریکا کا بڑے نقصان کا اعتراف، 11 فوجی ہلاک، درجنوں طیارے اور 30 ڈرونز تباہ: رپورٹ

امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے دوران 11 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں ہلاک اور 417 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور تقریباً 30 MQ-9 طرز کے ڈرونز بھی ضائع ہوئے۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارت کا S-400 سے 314 کلومیٹر دور پاکستانی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

بھارت کا بڑا انکشاف یا متنازع دعویٰ؟ S-400 نے 314 کلومیٹر دور پاکستانی طیارہ مار گرایا، حقیقت کیا ؟

بھارتی وزارتِ دفاع کی Annual Report 2025-26 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ S-400 نے آپریشن سندور کے دوران 314 کلومیٹر دور پاکستانی Special Mission Aircraft کو تباہ کیا، تاہم واقعے کے کئی اہم تکنیکی اور آزاد شواہد تاحال سامنے نہیں آئے۔

GHQ میں انڈونیشین نیول چیف کی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات

انڈونیشین نیول چیف کی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے GHQ راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی، دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران میں مار گرائے گئے امریکی ایف-15 طیارے کے اہلکار کا مشکل ریسکیو آپریشن

ایف-15 طیارہ گرنے کے بعد امریکی اہلکار کی 50 گھنٹے کی خوفناک جدوجہد، ایران سے مشکل ریسکیو

جنوبی ایران میں امریکی ایف-15 ای جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکی فضائیہ کا اہلکار ’’براوو‘‘ شدید زخمی حالت میں تقریباً 50 گھنٹے ایرانی پہاڑی علاقے میں چھپا رہا۔ پیراشوٹ خراب ہونے کے باعث وہ تیز رفتاری سے زمین پر گرا اور کمر، کندھے، بازو اور دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ امریکی فورسز نے خفیہ معلومات، فضائی حملوں اور خصوصی ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بالآخر اسے ایرانی سرزمین سے بحفاظت نکال لیا۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ اور عوامی اجتماعات پر پابندی

پنجاب بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ عوامی مقامات پر 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی، جبکہ شادی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین اور عبادت گاہیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف اسکیم اور رجسٹریشن

موٹرسائیکل اور 800cc گاڑیوں کیلئے 100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف اسکیم کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی عالمی تیل قیمتوں کے باعث موٹرسائیکل، رکشہ، چنگ چی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے صارفین کیلئے خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اعلان کردیا۔ اہل افراد کو 100 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا، جبکہ رجسٹریشن SMS کے ذریعے 9771 پر کی جاسکے گی۔

اسٹیٹ بینک شرح سود پر اہم فیصلہ اور پاکستان میں مہنگائی

شرح سود پر بڑا فیصلہ متوقع، مہنگائی اور عالمی توانائی بحران نے اسٹیٹ بینک کو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، عالمی توانائی کی قیمتوں اور خلیجی جنگ کے اثرات کے درمیان اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی پالیسی ریٹ پر اہم فیصلہ کرے گی۔ موجودہ شرح سود 11.5 فیصد ہے جبکہ بینکنگ سیکٹر کی اکثریت شرح برقرار رہنے اور بعض تجزیہ کار 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کے نتائج 2026

25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کے نتائج جاری، کروڑوں روپے کے انعامات جیت لیے گئے

قومی بچت نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیئے۔ 25 ہزار روپے کے کوئٹہ ڈرا میں پہلے انعام کے 2 فاتحین جبکہ 40 ہزار روپے کے سیالکوٹ ڈرا میں ایک بانڈ ہولڈر نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیتا۔

حافظ نعیم الرحمان کا 20 ستمبر کو اسلام آباد آنے کا اعلان

لیوی ختم کرانی ہے، 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم کردیں گے۔

برکس ممالک کا مشرق وسطیٰ جنگ پر مشترکہ اعلامیہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، برکس ممالک کا تمام فریقوں سے تحمل کا مطالبہ

نئی دہلی میں برکس اجلاس کے پہلے روز جاری مشترکہ اعلامیے میں مشرق وسطیٰ کی جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کنسرٹ میں بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کنسرٹ میں بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش، مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کنسرٹ کے دوران مجسٹریٹ سہالہ کے ہمراہ آنے والے افراد کو بغیر ٹکٹ داخلے سے روکنے پر پولیس اہلکار اور مجسٹریٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، ضلعی انتظامیہ نے انکوائری شروع کردی۔

مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر اور اذان جبار کی شادی

مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کی شادی، نکاح کی تقریب جاتی امرا میں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بیٹی ماہ نور صفدر کی اذان جبار سے شادی ہوگئی۔ نکاح کی تقریب جاتی امرا میں محدود پیمانے پر منعقد ہوئی، جس میں شریف اور خالد خاندان کے قریبی افراد اور عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:52 AM
طلوع آفتاب06:15 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:05 PM
مغرب05:31 PM
عشاء06:54 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6