Category: بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ کو مضبوط بنانا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کی سفیر اولارا اوتونو سے ملاقات

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو سے ملاقات میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے، کثیرالجہتی تعاون اور اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

2019 کی پاک بھارت فضائی جھڑپ کے بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان

بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان فضائیہ سے ریٹائر، نجی کمرشل ایئرلائن میں شامل ہونے کی رپورٹ

بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹ ابھینندن ورتھمان، جو 2019 کی پاک بھارت فضائی جھڑپ کے دوران پاکستان کی تحویل میں آئے تھے، بھارتی فضائیہ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ عسکری سروس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کمرشل ایوی ایشن کے شعبے میں قدم رکھا اور ایک نجی علاقائی ایئرلائن سے وابستہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 200 روپے مہنگا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں مسلسل پانچ روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ 24 قیراط سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے فی تولہ ہوگیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیا

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں قانونی تحقیق، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی طریقہ کار میں وسیع کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو این سی سی آئی اے کے دوبارہ نوٹس

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس، این سی سی آئی اے کی نئی تحقیقات

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

آزاد کشمیر کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم اجلاس

آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ایجنڈا آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

پنجاب میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری

پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان، مختلف بورڈز میں پاس ہونے کی شرح سامنے آگئی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف بورڈز کے نتائج میں پاس ہونے والے طلبہ کی شرح میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کی شرح 46.51 فیصد جبکہ راولپنڈی بورڈ میں 37.56 فیصد رہی۔ ملتان بورڈ نے 52.11 فیصد پاس شرح ریکارڈ کی اور فیصل آباد بورڈ میں 51.21 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔

مصری قرّاء پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ان کا خیرمقدم کیا۔ مصری قرّاء 5 ستمبر کو فیصل مسجد اسلام آباد میں محفلِ حسنِ قرأت میں شرکت کریں گے۔

لمپی سکن ڈیزیز ویکسینز چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ

چین کا پاکستان کو لمپی سکن ڈیزیز اور بروسیلا ویکسینز کا عطیہ

چین نے پاکستان کو لمپی سکن ڈیزیز اور بروسیلا کے خلاف ویٹرنری ویکسینز عطیہ کر دیں۔ رانا تنویر حسین نے چینی تعاون کو سراہتے ہوئے جانوروں کی صحت اور کسانوں کے معاشی تحفظ کے لیے اسے اہم قرار دیا۔

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی محفل

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کی روحانی و پروقار محفل کا انعقاد

اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روحانی اور پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، یونین عہدیداران، صحافی برادری اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ تقریب میں ختم قرآن، نعت خوانی، سیرت النبی ﷺ اور تعلیمات نبوی پر خطابات ہوئے جبکہ ملک و قوم، امت مسلمہ اور صحافی برادری کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:52 AM
طلوع آفتاب06:15 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:05 PM
مغرب05:31 PM
عشاء06:54 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6