پاکستان

خیبرپختونخوا وزیراعظم کا قومی ورکشاپ سے خطاب

دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا میں 800 ارب خرچ، پھر بھی ترقی نظر نہیں آتی: وزیراعظم کا قومی ورکشاپ سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ 15 برس کے دوران 800 ارب روپے فراہم کیے گئے، مگر خیبرپختونخوا میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب چاروں صوبے یکساں طور پر آگے بڑھیں۔

فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کےلیے پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر، فیلڈ مارشل کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جدید پولیسنگ، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی اعتماد کے فروغ پر زور دیا، جبکہ مسلح افواج کی جانب سے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

او جی ڈی سی ایل کوہاٹ میں تیل اور گیس کی نئی دریافت

او جی ڈی سی ایل تیل و گیس دریافت: کوہاٹ میں توانائی کے نئے ذخائر سامنے آ گئے

پاکستان کی سب سے بڑی توانائی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں باراگزئی ایکس-01 کنویں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے، جو ملکی توانائی پیداوار میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

پنجاب میں بارش اور مری میں برفباری کی پیشگوئی

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے کا 23 جنوری تک الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج سے 23 جنوری تک صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

کراچی گل پلازہ آگ کے بعد تباہی کا منظر

کراچی: گل پلازہ آگ پر 34 گھنٹوں بعد قابو، فائرفائٹر سمیت 14 افراد جاں بحق، 70 سے زائد لاپتا

کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ پر 34 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا، فائرفائٹر سمیت 14 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی جبکہ 70 سے زائد افراد لاپتا ہیں، عمارت کے کئی حصے زمین بوس۔

گلگت بلتستان میں زلزلہ کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے

گلگت بلتستان میں زلزلہ: غذر، ہنزہ اور نگر میں شدید جھٹکے، خوف و ہراس

گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:28 AM
طلوع آفتاب05:52 AM
ظہر12:03 PM
عصر03:34 PM
مغرب06:14 PM
عشاء07:38 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6