وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور علاقائی سفارتکاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی تحویل سے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی تحویل میں لیے گئے 31 افراد کی پاکستان کے ذریعے محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی ہے، جن میں 11 پاکستانی اور 20 ایرانی شہری شامل ہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق تمام افراد سنگاپور کے تعاون سے بحفاظت وطن روانہ ہوئے جبکہ بینکاک سے خصوصی پرواز اسلام آباد بھیجی گئی۔
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، مشکلات کا شکار ہیں: عباس عراقچی کی بھارت میں پریس کانفرنس

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے، تاہم یہ عمل اس وقت مشکلات اور عدم اعتماد کا شکار ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے
ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو ارسال

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے ارسال کر دیں، جہاں پاکستان مرکزی ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ماسکو وزیر خارجہ عباس عراقچی کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات، تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

عباس عراقچی نے روس میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں آبنائے ہرمز، امریکی ناکہ بندی اور خطے کی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی، جبکہ روس نے ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
عباس عراقچی کا دورہ پاکستان، ایران کے تحریری پیغامات پاکستان کے ذریعے امریکا تک

عباس عراقچی نے امریکا کیلئے تحریری پیغامات اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے حوالے کیے، جن میں آبنائے ہرمز اور جوہری ریڈ لائنز پر ایران کا واضح مؤقف شامل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان — عباس عراقچی دوبارہ اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان ایک بار پھر سرخیوں میں، عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد متوقع، خطے کی کشیدگی اور امن مذاکرات پر اہم بات چیت ہوگی۔
ایران کے وزیر خارجہ کے پاکستانی قیادت سے رابطے ، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے علیحدہ علیحدہ گفتگو

عباس عراقچی نے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطے کر کے جنگ بندی، علاقائی کشیدگی اور امن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پاکستان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
سپریم لیڈر شدید زخمی مگر ہوش میں، قاصدوں کے ذریعے پیغام رسانی جاری، ایران میں اصل فیصلے پاسدارانِ انقلاب کر رہی، نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران میں اہم فیصلے پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کر رہے ہیں جبکہ سپریم لیڈر زخمی ہونے کے باوجود تحریری منظوری دیتے ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کیلئے سفارتی رابطے تیز کر دیے۔ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔