Category: بریکنگ نیوز

شیخوپورہ تھیٹر اداکارہ تشدد کیس میں گرفتار ملزم راجہ زین

شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد، ملزم گرفتار، عظمیٰ بخاری نے تصویر جاری کر دی

شیخوپورہ کے گلستان تھیٹر میں دورانِ ڈرامہ اسٹیج اداکارہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزم راجہ زین کو گرفتار کر لیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران کویت کا فضائی دفاعی نظام

کویت کا دعویٰ: ایرانی میزائل اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام سے ناکام بنایا جا رہا ہے

ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے متعلق کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شہریوں کو افواہوں سے گریز اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملہ کے بعد تباہ ہونے والی رہائشی عمارت

غزہ پر اسرائیلی حملہ: نئے فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ ایک بار پھر شدید جانی نقصان کا باعث بنا، جہاں تازہ فضائی کارروائی میں 3 بچوں سمیت کم از کم 11 فلسطینی جان سے گئے۔ رہائشی عمارت تباہ ہونے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل ارجنٹائن بمقابلہ اسپین

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج، ارجنٹائن اور اسپین آمنے سامنے

فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں آج ارجنٹائن اور اسپین ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ میسی اور لامین یمال کی موجودگی، شاندار افتتاحی تقریب، عالمی فنکاروں کی پرفارمنس اور پہلی بار چیمپئن شپ رنگز اس فائنل کو یادگار بنانے کے لیے تیار ہیں۔

سمر کیمپ 2026 میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے نشست

سمر کیمپ 2026: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر اہم گفتگو

سمر کیمپ 2026 میں پاکستان کے 18 سے زائد شہروں سے آئے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دہشت گردی اور غلط معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق اہم آگاہی فراہم کی۔

پیٹرول لیوی اور ٹیکس 2026 پاکستان

پیٹرول لیوی اور ٹیکس 2026: ایک لیٹر پیٹرول پر 124.73 جبکہ ڈیزل پر 112.65 روپے وصول

پیٹرول لیوی اور ٹیکس 2026 کے تحت ایک لیٹر پیٹرول پر 124.73 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112.65 روپے مختلف لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ نئی دستاویزات میں بنیادی قیمت اور حکومتی نرخوں کی مکمل تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستان اور کویت کے درمیاندفاعی معاہدہ اور توانائی تعاون پر مذاکرات

کویت پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی طرز پر دفاعی معاہدہ چاہتا ہے، توانائی اور سرمایہ کاری بھی زیر غور

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جن میں توانائی، سرمایہ کاری، فوجی تربیت، ڈرونز، فضائی دفاعی نظام اور مشترکہ دفاعی شراکت داری پر غور کیا جا رہا ہے۔

اوگرا کاروزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان

اوگرا روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کرے گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ اوگرا اب روزانہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین کرے گی جبکہ قیمت کا بینچ مارک گزشتہ سات روز کی اوسط ہوگا۔

تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی صورتحال

تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں سابق وزیراعظم تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واقعے میں ایک گارڈ جاں بحق جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 خوارج ہلاک، کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

بنوں اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن میں 24 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات

آڈیٹر جنرل پاکستان کی تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ریکارڈ کے مطابق آڈیٹر جنرل کو سالانہ 97 لاکھ 68 ہزار 240 روپے جبکہ ماہانہ بنیادی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار 780 روپے ادا کی جاتی ہے۔

عامر خان کی تیسری اہلیہ کا مذہب بتاتے ہوئے اداکار

عامر خان کی تیسری اہلیہ کا مذہب کیا ہے؟ اداکار نے حقیقت بتادی

بالی وڈ اداکار عامر خان نے حالیہ تنازع اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنی تیسری اہلیہ گوری اسپرٹ کے مذہب کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندو نہیں بلکہ عیسائی ہیں اور ان کی تمام شادیاں سول میرج کے تحت ہوئی تھیں۔

یوگینڈا بس حادثہ میں تباہ ہونے والی اسکول بس

یوگینڈا بس حادثہ: خوفناک ٹریفک حادثے میں 20 بچے ہلاک

یوگینڈا میں ایک خوفناک بس حادثے کے نتیجے میں 20 بچے اور ایک بالغ شخص ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں سے بھری اسکول بس دارالحکومت کمپالا جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا جس کے باعث بس چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت برداشت نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر ممکن چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

کالعدم ایکشن کمیٹی مذاکرات

کالعدم ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، مظفرآباد مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظفرآباد کی جانب اعلان کردہ مارچ 21 جولائی تک مؤخر کر دیا گیا، جبکہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر 22 جولائی سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد مذاکرات پر رجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی میڈیا بریفنگ

خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، ایران امریکا تنازع مذاکرات سے حل ہونا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

ایران میں زمینی فوج

ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے اور آبنائے ہرمز کے قریب بعض ایرانی جزائر پر قبضے کے ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:52 AM
طلوع آفتاب06:15 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:05 PM
مغرب05:31 PM
عشاء06:54 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6