
نواز شریف جنیوا روانہ، لندن میں میڈیکل ٹیسٹ اور سیاسی ملاقاتیں متوقع
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف جنیوا روانہ ہوگئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ لندن جائیں گے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ اور سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف جنیوا روانہ ہوگئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ لندن جائیں گے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ اور سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں

پاکستان نے ایران سے متعلق امریکا کو انٹیلیجنس معلومات فراہم کرنے کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کسی قسم کی انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیا۔ انہوں نے پاک امریکا تعلقات، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی، ایران امریکا سفارتی رابطوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پشاور میں سرہ خاورہ چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں زخمی پولیس کانسٹیبل محمد ظاہر دوران علاج شہید ہوگئے، نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

وانا رعزائی بازار میں کرفیو کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

محسن نقوی اور شرجیل میمن کی ملاقات میں امن و امان، منشیات کے خاتمے، بین الصوبائی تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی حکومت 10 جون کو 17.1 ٹریلین روپے حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ معاشی شرح نمو کا ہدف 4.1 فیصد، مہنگائی 8.4 فیصد اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 7 سے 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں داخلے اور سروس روڈ کے استعمال پر 100 روپے فیس وصول کرنے کے اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں اس اقدام کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے، غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔