پاکستان

پاکستان میں اوگرا کی جانب سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے سے زائد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے توانائی شعبے پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ اوگرا نے جون 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 4.95 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی برقرار رہے گی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے مستحق صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔ صارفین کے میٹرز کو QR کوڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی کی جا سکے۔ حکومت کے مطابق توانائی اصلاحات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ڈسکوز نقصانات میں کمی سے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔

پاکستان میں موسم کی صورتحال اور بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور خشکی برقرار رہے گی جبکہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور چند دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز

آئی ایم ایف کی جی ایس ٹی 19 فیصد بڑھانے کی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف نے پاکستان کو آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (GST) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔ تجویز پر عمل درآمد کی صورت میں سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں اور ہائبرڈ وہیکلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی کے موقع پر حجاج کرام کا استقبال

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حاجیوں کی واپسی پیر سے شروع، انتظامات مکمل

سعودی عرب سے فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی بعد از حج پرواز یکم جون بروز پیر کی دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ پر لینڈ کرے گی۔ ائیر سیال کی اس فلائٹ کے مسافروں کا استقبال صوبائی و وفاقی وزراء اور ڈائریکٹر حج پھولوں کے ہار پہنا کر کریں گے۔ حج ڈائریکٹریٹ نے آمد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

بجٹ کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ کے خدشات پر دکان پر لگے سولر پلیٹس

سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان، بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی تجویز

پاکستان میں سولر انرجی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبات کے تحت ٹیکس استثنیٰ ختم ہونے سے ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ کا قوی امکان ہے، جس سے سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت بڑھ جائے گی اور متبادل توانائی کا فروغ متاثر ہوگا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ابراہیمی معاہدہ پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے اسحاق ڈار

ابراہیمی معاہدہ: فلسطین کو تسلیم کیے بغیر پاکستان کسی لچک کا قائل نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیمی معاہدے پر پاکستان کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، پاکستان کسی معاہدے پر لچک نہیں دکھائے گا۔ انہوں نے ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار اور مسئلہ کشمیر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:49 AM
ظہر12:04 PM
عصر03:37 PM
مغرب06:20 PM
عشاء07:44 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6