پاکستان

پاکستان آئیڈل 2026 کی فاتح ہیرا قیصر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیرا قیصر نے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ گرینڈ فائنل میں شاندار پرفارمنس کے بعد ہیرا قیصر کو فاتح قرار دیا گیا اور انہیں 15 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم دی گئی۔ گلوکارہ نے اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھا کر فاتح کا ایوارڈ وصول کیا۔

پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے نیا لائسنسنگ نظام کا اجرا

پاکستان میں کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے لیے نیا لائسنسنگ نظام متعارف

پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کاروبار کے لیے نیا ورچوئل اثاثہ لائسنسنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) نے ورچوئل اثاثہ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے لائسنسنگ فریم ورک مکمل کرتے ہوئے لائسنسنگ پورٹل بھی کھول دیا ہے۔

راولپنڈی میں فوج کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری

راولپنڈی میں فوج کی تین کمپنیاں 6 ماہ کیلئے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں پاکستان آرمی کی تین کمپنیوں کو چھ ماہ کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کے مطابق فوجی دستے حساس سکیورٹی ڈیوٹیز انجام دیں گے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔

میزان بینک نے چھٹی بار پاکستان کا بہترین بینک ایوارڈ جیت لیا

میزان بینک چھٹی بار پاکستان کا بہترین بینک قرار

میزان بینک نے گیارہویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز میں چھٹی مرتبہ پاکستان کے بہترین بینک کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بینک آف پنجاب نے تین مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ دیگر بڑے بینکوں کو بھی مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

سرکاری افسران قبل ازوقت ریٹائرمنٹ میں اضافہ

سرکاری افسران کے قبل ازوقت ریٹائر منٹ لینے کے رجحان میں اضافہ

سرکاری افسران کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا رجحان بڑھنے لگا، رواں سال صرف 5 ماہ میں 4 سینئر سرکاری افسران قبل ازوقت ریٹائر ہوگئے جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران 9 افسران نے مدت ملازمت مکمل ہونے سے پہلے ریٹائرمنٹ لی۔

شہباز شریف نواز شریف ملاقات جاتی امراء سیاسی مشاورت

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اہم سیاسی معاملات، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ اتحاد پر مشاورت کی گئی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:21 PM
عشاء07:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6