پاکستان

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کا عزم

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5 اہم توانائی معاہدوں پر دستخط

تیل و گیس تلاش کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5 اہم توانائی معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ نے منگل کے روز توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی سطح پر لے جاتے ہوئے تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور تفویضِ حقوق کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ تاریخی پیش رفت ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ممکن ہوئی، جہاں وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقاتیں کیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پنیالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس موبائل کو دھماکے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں اے ایس آئی، ایک کانسٹیبل اور ڈرائیور سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ایک کانسٹیبل معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کے فوراً بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترک وزیر توانائی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات

جی ایچ کیو میں ترک وزیر توانائی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےملاقات، پاک ترک توانائی تعاون پر اہم گفتگو

ترک وزیرِ توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جسے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے توانائی منصوبوں، مشترکہ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تبادلے اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ و بلوچستان کے نئے چیف جسٹس مقرر کر دیے

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ و بلوچستان کے نئے چیف جسٹس مقرر کر دیے

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ میں اہم تعنیاتیاں کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں ایک مستقل جج کی تعیناتی بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے تین اہم اجلاسوں میں مختلف عہدوں کے لیے سینئر ترین ججز کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر احمد راجپوت کے نام کی منظوری دی گئی جبکہ دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس کامران خان ملاخیل کو منتخب کیا گیا۔

نوکنڈی ایف سی ہیڈکوارٹر پر خاتون خودکش حملہ

نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خاتون خودکش حملہ، بی ایل ایف نے ذمہ داری قبول کرلی

چاغی ضلع کے قصبے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر کو ایک خاتون خودکش حملہ آور نے اتوار کی شب نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق حملہ رات 8:40 پر ہوا جس میں حملہ آور خاتون نے خود کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے سے اُڑا دیا۔ کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون حملہ آور زینت رفیق کی تصویر بھی جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ

بنوں میں دہشت گردوں کا اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید

بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ کینٹ تھانے کی حدود میں ہوا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی۔

لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملہ ایک اہلکار شہید

لکی مروت پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تجوڑی پولیس اسٹیشن کی موبائل پر خودکش حملے میں ایک اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ مین ہول گر گیا ہجوم کا پولیس اور میڈیا پر پتھراؤ

کراچی نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، شہریوں کا شدید احتجاج اور پتھراؤ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ گھنٹوں گزرنے کے باوجود تاحال لاپتا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بند کردی اور پولیس و میڈیا پر پتھراؤ کیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بھاری مشینری کے ساتھ پانچ مقامات کی کھدائی کی گئی لیکن بچے کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ واقعے پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری تربیت، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور بدلتی علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:28 AM
طلوع آفتاب05:52 AM
ظہر12:03 PM
عصر03:34 PM
مغرب06:14 PM
عشاء07:38 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6