Category: بریکنگ نیوز

سعودی قیادت میں نیا اتحاد

سعودی قیادت میں نئے علاقائی اتحاد کی رپورٹس، پاکستان بھی ممکنہ شراکت دار قرار

امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک نیا علاقائی اتحاد ابھر رہا ہے، جس میں پاکستان، قطر، ترکیہ اور مصر کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔

تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر تابوت

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز، تابوت تہران کی جامع مسجد پہنچا دیا گیا

ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تابوت تہران کی جامع مسجد منتقل کر دیا گیا جبکہ عوامی شرکت کے لیے غیر معمولی انتظامات اور سخت سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے سرکاری دورے پر روانگی

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران روانہ ہوں گے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے بعد ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 9100 روپے اضافہ، فی تولہ سونا 428736 روپے ہوگیا

سونے کی قیمت میں بڑا دھماکہ، فی تولہ 9,100 روپے مہنگا، نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس 91 ڈالر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 9,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی میں آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی شمولیت

آزاد کشمیر کے سابق وزیر، امیدوار اور سیاسی رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی

آزاد کشمیر کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ پارٹی پرچم بھی پہنایا گیا۔

پاکستان اور بھارت کی 117 ممتاز شخصیات نے شہباز شریف اور مودی کو کھلا خط، جس میں امن مذاکرات اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کی اپیل کی۔

بھارت اور پاکستان کی 117 ممتاز شخصیات کا شہباز شریف اور مودی کو کھلا خط، مذاکرات اور تعلقات بحالی کا مطالبہ

پاکستان اور بھارت کی 117 ممتاز شخصیات نے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مشترکہ کھلا خط لکھ کر سفارتی تعلقات، امن مذاکرات، تجارت، ویزا سروسز اور عوامی روابط کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

بنوں گرلز اسکول دھماکا

بنوں کے گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا

بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول کی بیرونی دیوار بارودی مواد کے دھماکے سے گر گئی۔ اسکول تعطیلات کے باعث بند تھا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس نے علاقے کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایران دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کل ایران روانہ، تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ ایران میں تعزیتی تقریب میں شرکت اور بعد ازاں ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

فضا علی برطانوی پارلیمنٹ ایوارڈ

فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا کا ایوارڈ

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ‘خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا کے لیے عوامی آواز’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر انہوں نے اسے پاکستانی خواتین کے نام کر دیا۔

ایران امریکا مذاکرات

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے، قطر

قطر نے اعلان کیا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، جبکہ پاکستان نے بھی سفارتی پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بیان

مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ جائز مطالبہ ہے، معاملہ اسمبلی میں زیر بحث آنا چاہیے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کی موجودہ حیثیت ناقابل قبول ہے اور ان کا خاتمہ کوئی شکوہ نہیں بلکہ ایک جائز آئینی مطالبہ ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 12 مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے

سردار تنویر الیاس مستعفی

سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سے مستعفی، بنیادی رکنیت چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اے بی پی نیوز سائبر حملہ

اے بی پی نیوز ہیک؟ بھارتی چینل پر مبینہ سائبر حملے سے نشریات متاثر

رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوز مبینہ سائبر حملے کا نشانہ بنا، جس کے باعث نشریات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم چینل کی جانب سے تاحال تفصیلی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:52 AM
طلوع آفتاب06:15 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:04 PM
مغرب05:30 PM
عشاء06:53 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6