پاکستان

عاصم منیر دورہ ایران تہران پاک ایران دوطرفہ تعاون

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے، دوطرفہ تعاون ایجنڈے میں شامل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا جبکہ علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

یومِ نیلہ بٹ 23 اگست تحریکِ آزادیٔ کشمیر نیلہ بٹ

‫23 اگست یومِ نیلہ بٹ، آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد کا اہم سنگِ میل‬

یومِ نیلہ بٹ ہر سال 23 اگست کو تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے ایک اہم تاریخی سنگِ میل کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 1947 میں نیلہ بٹ کے مقام پر کشمیری مسلمانوں، سیاسی کارکنان اور سابق فوجیوں کا اجتماع ہوا، جہاں ڈوگرہ حکومت کے خلاف مزاحمت اور ریاست کے پاکستان سے الحاق کے مطالبے نے نمایاں شکل اختیار کی۔

بنگلادیش کا پاک ترک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور

بنگلادیش کا پاک ترک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور، وزیراعظم طارق رحمان کا جلد دورہ سعودی عرب متوقع

بنگلادیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے فریم ورک میں ممکنہ شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کے ایڈوائزر ہمایوں کبیر کے مطابق ڈھاکا اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شامل ہونے پر غور کرسکتا ہے

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان نیشنل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ عوام کی بات سنی جانی چاہیے اور مسائل کا حل باہمی گفت و شنید اور مشاورت سے نکالا جائے۔

کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، پاک کانگو دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل بینزا ویلمبوے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

مریم نواز کا مخالفین پر وار، لاہور میں خطاب

مریم نواز کا مخالفین پر وار، سیاست کے بجائے عوامی خدمت پر زور

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نام لیے بغیر مخالف سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کا مزاج دنگا فساد جبکہ دوسری کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو خدمت اور ترقی سے جوڑتے ہوئے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی اور صحت کے نئے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

سہیل آفریدی کی عمران خان کو پمز منتقل کرنے پر پریس کانفرنس

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا عمران خان کو شفا کے بجائے پمز لے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے برخلاف شفا انٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمز منتقل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ کرکے سپریم کورٹ اور تین ججز کے حکم کی توہین کی گئی۔

پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل ایک ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بلوچستان کی اہم شخصیات سے ملاقات

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا: عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، بلوچستان کی تقدیر وہاں کے عوام کے ہاتھ میں ہے اور امن و استحکام سے ترقی و سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:21 PM
عشاء07:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6