پاکستان میں سونے کی قیمت کا 79 سالہ سفر: 1947 میں 57 روپے فی تولہ سے 2026 میں 5 لاکھ 63 ہزار روپے تک
سونا ہمیشہ سے دولت، سرمایہ کاری اور مالی تحفظ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ صرف ایک دھات کی قیمت کا سفر نہیں بلکہ ملکی معیشت، افراطِ زر، روپے کی قدر، عالمی مالیاتی حالات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پوری تاریخ بیان کرتا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت کا تاریخی سفر
قیام پاکستان کے وقت 1947 میں ایک تولہ سونا تقریباً 57 روپے میں دستیاب تھا، جبکہ اپریل 2025 میں یہی ایک تولہ سونا 3 لاکھ 65 ہزار روپے کی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔ یوں گزشتہ 78 برسوں میں سونے کی قیمت میں تقریباً 6400 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
1947 میں سونے کی قیمت :
1947 پاکستان کے قیام کے وقت سونے کی قیمت 57 روپے فی تولہ تھی۔
اس دور میں سونا عام پاکستانی کی قوت خرید کے مطابق نسبتاً سستا سمجھا جاتا تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ افراطِ زر، کرنسی کی قدر میں کمی اور عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ نے قیمتوں کو مسلسل اوپر کی جانب دھکیلا۔
1950 کی دہائی: استحکام کا دور
1950 کی دہائی میں سونے کی قیمت نسبتاً مستحکم رہی۔
| سال | فی تولہ قیمت |
|---|---|
| 1952 | تقریباً 87 روپے |
| 1955 | تقریباً 103 روپے |
| 1958 | تقریباً 114 روپے |
| 1959 | تقریباً 133 روپے |
اس دہائی میں قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا لیکن رفتار انتہائی محدود رہی۔
1960 کی دہائی: معمولی اتار چڑھاؤ
1960 سے 1969 تک سونے کی قیمت زیادہ تر 120 سے 176 روپے فی تولہ کے درمیان رہی۔
اہم قیمتیں:
| سال | فی تولہ قیمت |
|---|---|
| 1960 | تقریباً 131 روپے |
| 1965 | تقریباً 123 روپے |
| 1969 | تقریباً 176 روپے |
یہ وہ دور تھا جب عالمی سطح پر سونا ابھی مکمل طور پر سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح نہیں بنا تھا۔
1970 کی دہائی: سونے کی پہلی بڑی اڑان
1970 کی دہائی سونے کے لیے ایک تاریخی موڑ ثابت ہوئی۔
| سال | فی تولہ قیمت |
|---|---|
| 1970 | تقریباً 154 روپے |
| 1972 | تقریباً 246 روپے |
| 1973 | تقریباً 432 روپے |
| 1974 | تقریباً 592 روپے |
| 1975 | تقریباً 714 روپے |
| 1979 | تقریباً 1230 روپے |
اس اضافے کی بڑی وجوہات:
نکسن شاک (Bretton Woods کا خاتمہ):
1971 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ڈالر کو سونے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے عالمی مالیاتی نظام غیر مستحکم ہو گیا۔
عرب اسرائیل جنگ اور تیل کی پابندی (1973):
1973 میں یوم کپور جنگ کے دوران اوپیک (OPEC) کے عرب ممالک نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر ردِعمل دیتے ہوئے تیل کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔
تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ:

اس پابندی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 3 ڈالر سے بڑھ کر 12 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جس نے عالمی سطح پر توانائی کا شدید بحران پیدا کر دیا۔
ایرانی انقلاب (1979):
دہائی کے اختتام پر ایران میں آنے والے انقلاب کے باعث دنیا بھر کی تیل کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی جس سے قیمتیں ایک بار پھر دگنی ہو گئیں.
1970 کا عالمی بحران بنیادی طور پر تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور اسٹیگفلیشن پر مبنی تھا، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ اس دوران بلند افراطِ زر (مہنگائی) اور بلند بے روزگاری نے بیک وقت عالمی معیشت کو مفلوج کر دیا تھا۔
1980 کی دہائی: پہلی بار 2 ہزار روپے سے تجاوز
1980 میں سونے نے نئی تاریخ رقم کی۔
| سال | فی تولہ قیمت |
|---|---|
| 1980 | تقریباً 2250 روپے فی تولہ |
| 1987 | تقریباً 3300 روپے فی تولہ |
| 1988 | تقریباً 3478 روپے فی تولہ |
اس دور میں عالمی معاشی بے یقینی نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری بنا دیا۔

1990 کی دہائی: بتدریج اضافہ
1990 کی دہائی میں قیمتیں نسبتاً معتدل رفتار سے بڑھتی رہیں۔
اہم اعدادوشمار:
| سال | فی تولہ قیمت |
|---|---|
| 1990 | تقریباً 3380 روپے فی تولہ |
| 1993 | تقریباً 4172 روپے فی تولہ |
| 1996 | تقریباً 5220 روپے فی تولہ |
| 1998 | تقریباً 6150 روپے فی تولہ |
اس دوران پاکستانی روپے کی قدر میں کمی بھی ایک اہم عنصر رہی۔
2000 سے 2010: عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ سونے پر
2000 کی دہائی میں سونے کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا۔
| سال | قیمت |
|---|---|
| 2000 | تقریباً 6150 روپے فی تولہ |
| 2005 | تقریباً 10600 روپے فی تولہ |
| 2008 | تقریباً 23500 روپے فی تولہ |
| 2010 | تقریباً 38500 روپے فی تولہ |
2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سرمایہ کار بڑی تعداد میں سونے کی طرف راغب ہوئے۔
یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب امریکہ میں گھروں کی خرید و فروخت اور قرضوں کا نظام ناکام ہو گیا۔ بینکوں نے بہت سے لوگوں کو آسانی سے قرضے دے دیے، لیکن بعد میں کئی لوگ یہ قرضے واپس نہ کر سکے۔
جب قرضے واپس نہ آئے تو گھروں کی قیمتیں گر گئیں، بینکوں کو بھاری نقصان ہوا اور کئی بڑے مالیاتی ادارے مشکلات کا شکار ہو گئے۔ اسی دوران ایک بڑا امریکی بینک Lehman Brothers بھی دیوالیہ ہو گیا، جس سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔
اس بحران کے اثرات صرف امریکہ تک محدود نہیں رہے بلکہ پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی۔ کئی ممالک میں کاروبار بند ہوئے، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے اور عالمی تجارت بھی سست روی کا شکار ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ 2008 کے مالیاتی بحران کو جدید تاریخ کے سب سے بڑے معاشی بحرانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
2011: تاریخی ریکارڈ کا سال

2011 سونے کی عالمی تاریخ کا اہم سال سمجھا جاتا ہے۔
عالمی منڈی میں ریکارڈ
5 اور 6 ستمبر 2011 کو لندن مارکیٹ میں سونا 1895 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔
فیوچر مارکیٹ میں قیمت 1923.70 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
2011 پاکستان میں سونا 54,700 روپے فی تولہ۔
اس وقت سونا دنیا بھر میں سب سے مقبول محفوظ سرمایہ کاری بن چکا تھا۔
2012 سے 2019: اتار چڑھاؤ کا دور
| سال | قیمت |
|---|---|
| 2012 | تقریباً 63,300روپے فی تولہ |
| 2013 | تقریباً 49,500 روپے فی تولہ |
| 2014 | تقریباً 47,000 روپے فی تولہ |
| 2015 | تقریباً 44,450 روپے فی تولہ |
| 2016 | تقریباً 49,800 روپے فی تولہ |
| 2017 | تقریباً 56,200روپے فی تولہ |
| 2018 | تقریباً 68,000 روپے فی تولہ |
| 2019 | تقریباً 70,700 روپے فی تولہ |
2013 سے 2015 کے درمیان قیمتوں میں کمی دیکھی گئی لیکن بعد ازاں دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا۔
2013–2015 میں سونے کی قیمت کم ہونے کی اہم وجوہات
امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی (Tapering Effect)
2013 میں امریکہ نے اپنی quantitative easing (QE) پالیسی کم کرنا شروع کی۔ جس کے باعث ڈالر مضبوط ہونا شروع ہوا۔سرمایہ کاروں نے سونا بیچ کر ڈالر میں سرمایہ لگایا۔ سونے کی مانگ کم ہو گئی نتیجہ یہ ہوا کہ سونے کی عالمی قیمت نیچے آنا شروع ہو گئی۔
چین کی demand میں کمی

چین دنیا کا بڑا سونے کا خریدار ہے اس دور میں چین کی ترقی کی رفتار میں کمی ہوئی جس کے باعث سونے کی درآمد کم ہو گئے اور عالمی مانگ مزید کم ہو گئی۔
لیکن بعد ازاں امریکی شرح سود میں تبدیلی، 2016 مشرقی وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور UK کا Brexit فیصلہ ا سرمایہ کاروں کو دوبارہ سونے کی طرف راغب کر گیا۔
2020 تا 2024 : کورونا وبا اور سونے کی تاریخی قیمت : 113,700 روپے فی تولہ
یہ پہلی مرتبہ تھا کہ سونا ایک لاکھ روپے فی تولہ کی سطح سے اوپر گیا۔
صرف دو برسوں میں سونے کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
2020 میں کورونا وبا نے دنیا بھر کی معیشت کو شدید متاثر کیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے بڑی مقدار میں خریدنا شروع کر دیا۔
اسی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی۔ سال 2020 میں سونا تقریباً 113,700 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا، جو اس وقت ایک ریکارڈ سطح تھی۔
ماہرین کے مطابق کورونا کی غیر یقینی صورتحال، معاشی سست روی اور دنیا بھر میں کرنسی کی بڑھتی ہوئی چھپائی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات تھیں۔ اس دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا گیا، جس سے اس کی طلب اور قیمت دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
| سال | قیمت |
|---|---|
| 2021 | تقریباً 125,900 روپے فی تولہ |
| 2022 | تقریباً 127,000 روپے فی تولہ |
| 2023 | تقریباً 206,500 روپے فی تولہ |
| 2024 | تقریباً 252,500 روپے فی تولہ |
2023: پہلی بار دو لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز
سال 2023 پاکستان کی معاشی تاریخ کا ایک اہم سال ثابت ہوا۔ روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر، درآمدی اخراجات میں اضافہ، سیاسی غیر یقینی صورتحال اور عالمی سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سونا پہلی مرتبہ دو لاکھ روپے فی تولہ کی سطح عبور کر گیا۔یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد روایتی کرنسیوں کے مقابلے میں سونے پر زیادہ رہا۔
2024: ریکارڈ بلندیوں کی جانب سفر
2024 میں عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی ریکارڈ خریداری، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی مہنگائی کے خدشات نے سونے کی قیمت کو مزید اوپر دھکیل دیا۔
2025: ریکارڈ پر ریکارڈ
سال 2025 پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے تاریخی سال ثابت ہوا۔ اس سال نہ صرف سونے نے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مرکزی بینکوں کی خریداری، امریکی پالیسیوں، جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ نے بھی سونے کی قیمتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔صرف دو برسوں (2023 تا 2025) میں سونے کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو پاکستان کی تاریخ کے تیز ترین اضافوں میں شمار ہوتا ہے۔
2025 کے آغاز میں سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 28 ہزار روپے کے قریب تھی، جبکہ سال کے اختتام تک یہ 40 ہزار روپے فی گرام کی سطح عبور کر گئی۔ اسی طرح ایک تولہ سونا سال کے دوران کئی مرتبہ نئی بلند ترین سطحوں پر پہنچا۔
| سال | قیمت |
|---|---|
| فروری 2025 | تقریباً 308,000 روپے فی تولہ |
| اپریل 2025 | تقریباً 365,000 روپے فی تولہ |
سال کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 45 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اپریل 2025: ریکارڈ توڑ آغاز
اپریل میں سونے کی قیمتوں نے زبردست رفتار پکڑی۔
| دن | قیمت |
|---|---|
| 1 اپریل | تقریباً 3,28,000 روپے فی تولہ |
| 16 اپریل | تقریباً 3,51,000 روپے فی تولہ |
| 21 اپریل | تقریباً 3,60,000 روپے فی تولہ |
| 30 اپریل | تقریباً 3,46,000 روپے فی تولہ |
اضافے کی وجوہات
عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی مانگ، امریکی شرح سود سے متعلق غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی کمزوری اس کی اہم وجوہات ہیں
مئی 2025: نئی بلندیوں کا تسلسل
مئی میں سونا مسلسل مضبوط رہا۔
نمایاں قیمتیں
| دن | قیمت |
|---|---|
| 6 مئی | تقریباً 3,62,000 روپے فی تولہ |
| 23 مئی | تقریباً 3,55,000 روپے فی تولہ |
| 30 مئی | تقریباً 3,47,000 روپے فی تولہ |
اگرچہ مہینے کے آخر میں معمولی اصلاح (Correction) دیکھی گئی لیکن مجموعی رجحان مثبت رہا۔
جون 2025: استحکام کا مہینہ
جون میں سونے کی قیمت نسبتاً محدود دائرے میں رہی۔
اہم قیمتیں
| دن | قیمت |
|---|---|
| 11 جون | تقریباً 3,32,716 روپے فی تولہ |
| 13 جون | تقریباً 3,64,200 روپے فی تولہ |
| 23 جون | تقریباً 3,58,000 روپے فی تولہ |
| 30 جون | تقریباً 3,51,000 روپے فی تولہ |
اس دوران سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے فیصلوں کا انتظار کرتے رہے۔
جولائی 2025: محتاط اضافہ
جولائی میں سونا آہستہ آہستہ اوپر جاتا رہا۔
نمایاں اعداد
| دن | قیمت |
|---|---|
| 1 جولائی 2025 | تقریباً 3,55,000 روپے فی تولہ |
| 11 جولائی 2025 | تقریباً 3,57,000 روپے فی تولہ |
| 12 جولائی 2025 | تقریباً 3,58,100 روپے فی تولہ |
| 14 جولائی 2025 | تقریباً 3,59,700 روپے فی تولہ |
| 15 جولائی 2025 | تقریباً 3,59,000 روپے فی تولہ |
| 16 جولائی 2025 | تقریباً 3,57,000 روپے فی تولہ |
| 21 جولائی 2025 | تقریباً 3,61,000 روپے فی تولہ |
| 22 جولائی 2025 | تقریباً 3,66,600 روپے فی تولہ |
| 23 جولائی 2025 | تقریباً 3,54,900 روپے فی تولہ |
| 24 جولائی 2025 | تقریباً 3,59,000 روپے فی تولہ |
| 25 جولائی 2025 | تقریباً 3,56,700 روپے فی تولہ |
| 28 جولائی 2025 | تقریباً 3,56,300 روپے فی تولہ |
| 29 جولائی 2025 | تقریباً 3,54,700 روپے فی تولہ |
| 31 جولائی 2025 | تقریباً 3,50,000 روپے فی تولہ |
ماہ کے وسط میں سونے نے دوبارہ 31 ہزار روپے کی سطح عبور کی۔
اگست 2025: مارکیٹ میں توازن
اگست نسبتاً پرسکون مہینہ ثابت ہوا۔

اہم قیمتیں
اس دوران عالمی سرمایہ کار ستمبر کے معاشی اعداد و شمار کا انتظار کرتے رہے۔
امریکی کمپنیوں کا پاکستان میں500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان 
ستمبر 2025: سونے کی زبردست ریلی
ستمبر 2025 پورے سال کا اہم ترین موڑ ثابت ہوا۔
اہم اعداد


صرف ایک ماہ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 3,400 روپے فی گرام اضافہ ہوا۔
وجوہات
عالمی افراط زر میں اضافہ، مرکزی بینکوں کی ریکارڈ خریداری، سرمایہ کاروں کی محفوظ اثاثوں (Safe Haven Assets) کی طرف منتقلی اس کی اہم وجہ ہے۔
اکتوبر 2025: تاریخی بلندیوں کا مہینہ
اکتوبر میں سونے نے پورے سال کی تیز ترین پرواز بھری۔
اہم ریکارڈ

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ پاکستان میں سونے کی فی گرام قیمت تقریباً 40 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔
بلوچستان میں معدنی سرمایہ کاری کا تاریخی آغاز: 5 بڑے پاکستانی گروپس کا اربوں ڈالر کے پراجیکٹس کا اعلان
نومبر 2025: مارکیٹ میں استحکام
اکتوبر کی تیزی کے بعد نومبر میں مارکیٹ نے کچھ استحکام حاصل کیا۔
نمایاں سطحیں


دسمبر 2025: سال کا شاندار اختتام
دسمبر میں سونے نے دوبارہ نئی بلندیوں کو چھوا۔
اہم قیمتیں
یوں سال کا اختتام تاریخی بلند سطحوں کے قریب ہوا۔

2025 میں سونے کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجوہات:
1۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال
جب عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہوتی ہے تو سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونے کا رخ کرتے ہیں۔
2۔ مرکزی بینکوں کی ریکارڈ خریداری
دنیا کے مختلف مرکزی بینکوں نے اپنے ذخائر بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر سونا خریدا جس سے مانگ میں اضافہ ہوا۔
3۔ جغرافیائی سیاسی کشیدگی: مشرق وسطیٰ کی صورتحال، روس یوکرین تنازع، عالمی تجارتی کشیدگیاں ان عوامل نے سونے کو محفوظ اثاثہ بنا دیا۔
4۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی: پاکستان میں سونے کی قیمت صرف عالمی قیمتوں پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
5۔ افراط زر (Inflation): جب مہنگائی بڑھتی ہے تو لوگ اپنی دولت محفوظ رکھنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

کیا 2025 سونے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین سال تھا؟
اعدادوشمار کے مطابق بینک ڈپازٹس، قومی بچت اسکیمیں، کئی دیگر روایتی سرمایہ کاریاں 2025 میں سونے کی کارکردگی کے مقابلے میں کم منافع دے سکیں۔ اسی وجہ سے سونے نے ایک مرتبہ پھر خود کو “محفوظ سرمایہ کاری” ثابت کیا۔
سال 2025 پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے لیے غیر معمولی سال ثابت ہوا۔ سال کے آغاز میں تقریباً 28 ہزار روپے فی گرام سے شروع ہونے والا سفر دسمبر میں 40 ہزار روپے فی گرام سے تجاوز کر گیا۔ عالمی معاشی دباؤ، افراط زر، مرکزی بینکوں کی خریداری اور پاکستانی روپے کی کمزوری نے سونے کو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بنائے رکھا۔
2026 کا آغاز: سونے نے نئی تاریخ رقم کر دی
سال 2026 پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن سال تصور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں (خاص طور پر 2020 سے 2025 تک) میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی، ڈالر کی مضبوطی/کمزوری اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی رہی ہیں۔
2026 کے آغاز میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

صرف ایک ماہ میں تقریباً: 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فروری 2026 میں بھی سونا مسلسل مضبوط رہا۔
نمایاں اعداد
اس دوران سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری جاری رکھی۔
مارچ 2026: منافع خوری اور بڑی اصلاح (Correction)

مارچ میں صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوئی۔
صرف تین ہفتوں میں تقریباً 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اپریل 2026: استحکام کا دور
اپریل میں مارکیٹ نسبتاً متوازن رہی۔

مئی 2026: محدود اتار چڑھاؤ


اس عرصے میں سرمایہ کار امریکی معاشی اعداد و شمار اور شرح سود کے فیصلوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
جون 2026: نمایاں کمی
جون میں سونے پر دباؤ بڑھ گیا۔

جون میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
2025-2026 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات
1۔ عالمی مرکزی بینکوں کی خریداری
دنیا کے کئی مرکزی بینکوں نے ریکارڈ مقدار میں سونا خریدا جس سے طلب میں اضافہ ہوا۔
2- ایران امریکہ جنگ
مشرق وسطیٰ جنگی اور سیاسی کشیدگی، روس یوکرین تنازع، آبنائے ہرمز پر تجارتی کشیدگیاں جیسے حالات میں سرمایہ کار سونے کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
3۔ مہنگائی (Inflation)

افراط زر میں اضافے کے دوران لوگ اپنی دولت محفوظ رکھنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
4۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کمزوری
پاکستان میں سونے کی قیمت براہ راست ڈالر ریٹ سے متاثر ہوتی ہے۔
روپیہ کمزور ہو تو سونا مزید مہنگا ہوجاتا ہے۔
5۔ سرمایہ کاروں کی نفسیات
خوف اور غیر یقینی صورتحال کے دوران سونے کی خریداری بڑھ جاتی ہے۔
کیا سونا اب بھی بہترین سرمایہ کاری ہے؟
طویل المدتی اعداد و شمار کے مطابق:
| سال | قیمت |
|---|---|
| 1947 | 57 روپے |
| 2000 | 6,150 روپے |
| 2010 | 38,500 روپے |
| 2020 | 113,700 روپے |
| 2025 | 365,000 روپے+ |
یعنی سالانہ average growth 8%–10% سے زیادہ ظاہر کرتا ہے کہ سونا اب بھی بہترین سرمایہ کاری ہے اور سونے نے طویل مدت میں دولت کے تحفظ کا کردار بھی ادا کیا ہے۔
سونے کی قیمت پر اثر انداز ہونے والے عوامل
- عالمی گولڈ مارکیٹ
- امریکی شرح سود
- امریکی ڈالر
- پاکستانی روپے کی قدر
- مرکزی بینکوں کی خریداری
- عالمی جنگیں
- مہنگائی
- سرمایہ کاروں کا اعتماد
صرف دو برسوں میں سونے کی قیمت میں ایک لاکھ روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی قیمت میں 78 سال میں اتنا اضافہ کیوں ہوا؟
1۔ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی روپیہ وقت کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتا گیا۔
2۔ افراطِ زر (Inflation)
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے سونے کی قدر بڑھائی۔
3۔ عالمی معاشی بحران
2008 مالیاتی بحران اور 2020 کورونا وبا نے سونے کی مانگ بڑھا دی۔
4۔ جغرافیائی سیاسی کشیدگی
جنگوں اور عالمی تنازعات کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں۔
5۔ مرکزی بینکوں کی خریداری
دنیا کے متعدد مرکزی بینک حالیہ برسوں میں ریکارڈ مقدار میں سونا خرید رہے ہیں۔
کیا سونے کی قیمت میں اضافہ دراصل روپے کی قدر میں کمی ہے؟
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ صرف سونے کی طاقت نہیں بلکہ کاغذی کرنسی کی قدر میں کمی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
1947 میں: 57 روپے = 1 تولہ سونا
2025 میں: 365,000 روپے = 1 تولہ سونا
یہ فرق ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں پاکستانی روپے کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
جب ہم 2000 میں پیدا ہوئے تو تقریباً 6150 روپے فی تولہ تھا۔
سونے کا مستقبل: آنے والے سالوں میں کیا ہو سکتا ہے؟
سونا ہمیشہ سے ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اور 2026 کے بعد بھی اس کی اہمیت ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
اگر عالمی مہنگائی (Inflation) جاری رہی اگر دنیا میں افراطِ زر کم نہ ہوا تو سرمایہ کار سونے کی طرف جائیں گے اور قیمتیں دوبارہ نئی بلندیاں بنا سکتی ہیں یعنی سونا 2026 کے بعد بھی مضبوط رہ سکتا ہے
2: امریکی شرح سود (Interest Rate Policy)
سونے کا مستقبل سب سے زیادہ اس پر depend کرتا ہے:
اگر شرح سود کم ہوئی تو سونا مہنگا ہوگا اور اگر شرح سود زیادہ رہی تو سونا دباؤ میں آ سکتا ہے
3: عالمی سیاسی حالات
اگر دنیا میں جنگیں، مشرق وسطیٰ بحران یا بڑی جغرافیائی کشیدگیاں جاری رہیں تو سونا ہمیشہ اوپر جاتا ہے
4: مرکزی بینکوں کی خریداری
گزشتہ چند سالوں میں چین، روس، ترکی اور انڈیا جیسے ممالک سونا خرید رہے ہیں۔
اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سونا مسلسل استحکام میں رہے گا
5: پاکستانی روپے کی قدر
پاکستان میں اصل اثر ڈالر اور روپے کا ہوتا ہے:
روپیہ کمزور ہو تو سونا مہنگا اور اگر روپیہ مستحکم تو سونے کی قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں۔
6: عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلی
آنے والے سالوں میں ممالک اپنی محفوظ فنڈز کو مختلف شعبوں میں لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ڈالر پر انحصار کم کیا جا سکے ۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ سونے کو عالمی حمایت مل رہا ہے۔
اگر عالمی معیشت غیر یقینی رہی، مہنگائی برقرار رہی اور مرکزی بینک سونا خریدتے رہے تو آنے والے سالوں میں سونے کی قیمتیں مزید بلند سطحوں کو چھو سکتی ہیں۔
نتیجہ
پاکستان میں سونے کی قیمت کا سفر دراصل ملکی معیشت، افراطِ زر، عالمی مالیاتی نظام اور پاکستانی روپے کی قدر کی مکمل داستان ہے۔ 1947 میں صرف 57 روپے فی تولہ سے شروع ہونے والا یہ سفر 2025 میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے فی تولہ کی تاریخی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونا آج بھی دنیا بھر میں محفوظ سرمایہ کاری اور دولت کے تحفظ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ سونے کی قیمت کا یہ سفر صرف ایک دھات کی قیمت نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا کی 78 سالہ معاشی تاریخ کا آئینہ ہے
READ MORE FAQS”
پاکستان میں آغاز پر سونا کتنا تھا؟
1947 میں پاکستان بننے کے وقت سونے کی قیمت تقریباً 57 روپے فی تولہ تھی، جو عام آدمی کی پہنچ میں بھی تھی۔
آج سونا اتنا مہنگا کیوں ہو گیا ہے؟
آج سونے کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی میں اضافہ، عالمی معاشی دباؤ اور جنگیں اور عدم استحکام ہیں۔
کیا سونا صرف امیروں کی چیز بن گیا ہے؟
جی ہاں، آج سونا عام آدمی کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے کیونکہ آمدنی کم ہے اور قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس کے باعث بچت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
کیا سونے کی قیمت بڑھنا عام لوگوں پر اثر ڈالتا ہے؟
بالکل، اس سے شادیوں کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں اور بچت کرنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے متوسط طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
کیا سونا صرف سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ہے؟
زیادہ فائدہ بڑے سرمایہ کاروں کو ہوتا ہے، کیونکہ وہ پہلے سے سونا خرید لیتے ہیں قیمت بڑھنے پر فائدہ اٹھاتے ہیں۔
کیا روپے کی کمزوری عام آدمی کی مشکل ہے؟
جی ہاں، جب روپیہ کمزور ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے سونا بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جاتا ہے۔
کیا 2013 سے 2015 میں سونا سستا ہوا تھا؟
جی ہاں، 2013 سے 2015 دوران سونا کچھ عرصے کے لیے سستا ہوا کیونکہ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے سونا کم خریدا۔
2015 کے بعد میں سونے کی قیمت دوبارہ کیوں بڑھی؟
2015 کے بعد قیمت اس لیے بڑھی عالمی سیاسی کشیدگی، Brexit جیسے بڑے فیصلے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا
کیا کورونا کے بعد سونے کی قیمت بڑھنا فطری تھا؟
جی ہاں، کیونکہدنیا کی معیشت رک گئی تھی لوگوں نے محفوظ سرمایہ کاری تلاش کی جس سے سونے کی طلب بڑھ گئی۔
کیا سونا عام لوگوں کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟
سونا اب بھی محفوظ سمجھا جاتا ہے، لیکن خریدنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اب صرف بچت کرنے والے اس میں سرمایہ لگا سکتے ہیں۔
کیا سونا مستقبل میں مزید مہنگا ہو سکتا ہے؟
اگر مہنگائی اور معاشی دباؤ جاری رہا تو ہاں، سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔
کیا سونے کی قیمت ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے؟
نہیں، سونا کبھی بڑھتا ہے اور کبھی کم بھی ہوتا ہے، لیکن لمبے عرصے میں اس کا رجحان اوپر ہی رہا ہے۔
کیا سونے کی قیمت صرف دولت کی کہانی ہے؟
نہیں، یہ اصل میں معیشت، مہنگائی اور عام آدمی کی زندگی کی کہانی بھی ہے۔
کیا سونا غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھا رہا ہے؟
کچھ حد تک ہاں، کیونکہ امیر لوگ پہلے ہی سرمایہ کاری کر لیتے ہیں اور عام لوگ صرف قیمت بڑھنے کے بعد متاثر ہوتے ہیں
کیا سونا اب بھی بچت کے لیے بہتر ہے؟
جی ہاں، لیکن اب اسے سوچ سمجھ کر طویل مدت کے لیے خریدنا بہتر ہے۔








